ایلو ویرا مکھن کے فوائد

Aloe Vera Butter Benefits.

ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے. جو ہمارے گھروں میں آسانی سے پایا جاتا ہے. کیا آپ جانتے ہیں کہ ایلوویرا آپ کی صحت کے لیے بہت سے فائدے اپنے اندر سموئے ہوئے ہے. ایلوویرا میں وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں. آج سے پہلے آپ نے ایلویرا کے جوس، لیپ یا جسم پر براہِ راست لگانے کے حوالے سے فائدہ سنے ہوں گے. لیکن آج ہم آپ کو ایلوویرا کے مکھن بنانےکی ریسیپی اور اس مکھن کے آپ کے جسم کے لئے جو زبردست فوائد ہیں.ان کے بارے میں بتائیں گے۔

ایلوویرا کے مکھن کے فوائد۔

ایلوویرا کے مکھن میں فولکلز پایا جاتا ہے. جو آپ کے پلکیں اور آئی برو کے لیے بہترین ہیں. فولکلز آپ کی پلکیں اور آئی برو میں اضافہ میں مدد کرتا ہے. جس سے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایلوویرا کا مکھن آپ کا وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ عام مکھن کے مقابلے میں کم کیلریز والا مکھن ہے۔

ایلوویرا کے مکھن کا استعمال آپ کی ہڈیوں اور خاص طور سے گھٹنوں کا لیس بڑھتا ہے۔ اس سے آپ کی ہڈیوں کا درد کم اور آپ کو چلنے پھرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے فالج کے مرض کو روزانہ ایلوویرا کا مکھن ناشتے میں استعمال کرنا چاہیے۔

ایلوویرا کا مکھن آپ کی جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں. جو آپ کی جلد کے مختلف امراض کے لیے بہتر ہے، اور یہ آپ کی جلد کو روشن و چمکدار بننے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

 ایلوویرا کا مکھن ذیابطیس کے مریض کے لیے بہتر ہے کیونکہ اس کا استعمال ان کے جسم میں بننے والی انسولین کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

ایلوویرا کا مکھن جسمانی کمزوری کو دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں. جو آپ کی جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے اور آپ کو خوب پھرتی دیتا ہے۔

ایلوویرا کے مکھن خواتین کے لیے بہت سے فائدے ہیں۔ خواتین میں ہڈیوں کا درد بہت عام ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اگر خواتین ایلوویرا کے مکھن کا روزانہ استعمال کریں، تو وہ اس طرح سے نجات حاصل کر سکتی ہیں۔

ایلوویرا کا مکھن آپ کے بالوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اس میں موجود وٹامنز، آپ کے بالوں کو گھنا بننے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔


ایلوویرا کے مکھن میں غذائیت۔

ایلوویرا کا مکھن غذائیت سے بھرپور ہے۔ ایلوویرا کے مکھن میں وٹامن سی، ای، بی، کولن، بی 12، فولک ایسڈ، اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہیں جو آپ کے لئے بہت بہتری ہیں۔ ایلوویرا کے مکھن میں جلد کے لئے مفید عناصر بھی پائے جاتے ہیں جوکہ آپ کو نہ صرف حسین بناتے ہیں بلکہ صحت بھی فراہم کرتے ہیں۔

مکھن بنانے کی اجزاء۔

تین کپ ایلوویرا جیل۔
آدھا کپ مکھن۔
دو چمچ دودھ۔
ایک چمچ کریم۔
آدھا چمچ نمک۔

طریقہ۔

سب سے پہلے آپ ایلوویرا جیل کسی پتیلی میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر چمچ چلا کر پکائیں۔ جب ایلوویراجیل ہلکی سی براؤن ہو جائے۔ تو اس کو ایک مکسر میں ڈالیں اور اچھی طرح اس کو مکس کرلیں تاکہ ایلوویرا جیل اچھی طرح باریک ہوجائے۔ پھر اس میں دودھ، کریم، مکھن اور نمک شامل کرکے دوبارہ بلینڈر چلادیں۔ اس کے بعد آپ ہلکی آنچ پر اس مکسچر کو پکائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ڈھکن ڈھک کر پکنے دیں۔ اب اس کو نیم ٹھنڈا ہونے پر فریزر میں رکھ دیں تاکہ یہ ٹھنڈا ہوجائے۔

“مزید پڑھیں “جسم کے لیے سرسوں کے تیل کے فوائد

Leave a Reply

Your email address will not be published.