وزن کم کرنے کے لیے ایلوویرا کا جوس

Aloe Vera For Weight Loss.

ایلوویرا قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ یہ انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ ایلوویرا طبی فوائد سے مالا مال ہے۔ اسےجلد کے امراض، دانت کا درد، بال جھڑنے ، سرکی خشکی، جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف اور جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

  آج آپ جان  کر حیران ہو جائیں کے ایلوویرا وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایلوویرا کا جوس کا روزانہ استعمال موٹاپے اور جسم کی چربی کو ختم کرتا ہے۔ ایلوویرا 96 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی اور ای، فولک ایسڈ، وٹامن بی 12اور کولین سے بھرپور ہے۔ کیلشیم، کوپر، میگنیشیم، مینگنیز، سیلینیم، سوڈیم، زنک اور پوٹاشیم جیسے معدنیات بھی شامل ہیں۔  اس میں موجود معدنیات وزن کی کمی میں مدد کرتے ہیں۔ ایلوویرا کا جوس نظام ہضام کو بہتر کرتا ہے۔ معدے میں موجود غذاؤں کے زہریلے اثرات کو ختم کرتا ہے۔ تیزابیت، السر اور معدہ کے زخموں اور سوزش کو ختم کرتا ہےاورقبض کی شکایت کو دور کرتا ہے۔

ایلوویرا کا جوس بنانے کا طریقہ۔

سب سے پہلے آپ نے  ایلویرہ جیل الگ کر لینی ہے. پھر جیل کو بلینڈر میں ڈال کر اس میں ضرورت کے مطابق شہد اور لیموں کا رس شامل کریں پھر اسے، اسی طرح بلینڈ کر لینا ہے۔ روزانہ اس کے استعمال سے وزن کم ہو جائے گا۔   

“مزید پڑھیں “وزن میں کمی کے لئے بیکنگ سوڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published.