پاؤں کو سفید کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا

Baking Soda For Feet Whitening.

ہر کوئی اپنے چہرے کا رنگ گورا کرنا چاہتا ہے. لیکن کوئی یہ نہیں جانتا کہ لوگ خوبصورتی پاؤں سے بھی دیکھتے ہیں. آج میں آپ کے لیے ایک ایسا طریقہ لایا ہوں. جس سے آپ کے پاؤں چہرے کی طرح گورے اور صاف ہو جائیں گے۔ پاؤں کا رنگ گورا کرنا ایک بہت مشکل کام ہے, کیونکہ ان کی سکین سخت ہوتی ہے اور اکثر  تنگ جوتے پہننے کی وجہ سے پاؤں پرنشان پڑ جاتے ہیں. آج اس ٹوٹکے میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ کس طرح ان نشانوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

اجزاء۔

ایک چمچ ٹماٹر کا پیسٹ۔

آدھا چوٹا چمچ میٹھا سوڈا۔

آدھا چھوٹا چمچ اپٹن کریم۔ 

سنترے کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچ۔ 

طریقہ۔

سب سے پہلے آپ نے ایک پیالی میں دو چمچ ٹماٹر کی پیسٹ ڈھالے. پھر اس میں آدھا چھوٹا چمچ میٹھا سوڈا اور اپٹن کریم شامل کریں. اس کے بعد آخر سنترے کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچ شامل کریں. اس کے بعد اس مکسچر کو اچھی طرح حل کرلیں۔

استعمال کرنے کا طریقہ۔

سب سے پہلے آپ اپنے پاؤں اچھی طرح دھو لیں. اس کے بعد اس پیسٹ کو پاؤں پر لگا کر اچھی طرح ملے, جب یہ پیسٹ خشک ہونے لگے تو اس کو اتار لیں اور پھر اپنے پاؤں پانی کے ساتھ اچھی طرح دھو لیں. اس کا رزلٹ آپ کو بہت اچھا اور جلدی ملے گا۔

“مزید پڑھیں “جلد کو سفید کرنے کے لئے بیوٹی ٹپ

Leave a Reply

Your email address will not be published.