کینو کے فوائد

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کینوں کا باقاعدگی سے استعمال آنکھوں کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کینووٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے۔ جو آنکھوں کے ٹشوز کے لئے بہت اہم ہے۔ اس کا روزانہ استعمال موتیے جیسی بیماریوں کا رستہ روکنے میں مددگار ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی نظرتیزرکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ کینو کھانے کی عادت ڈال لیں۔کینو میں وٹامن سی بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جس سے چہرے پر قدرتی نکھار پیدا ہوتا ہے۔ کینوخون صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں اوروائرل انفیکشن سے بچاتے ہیں ۔ یہ پھل جلد صحت مند بناتا ہے اس سے دل، گردے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف تحفظ ملتا ہے۔ کینووٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر یہ روزانہ استعمال کیئے جائیں تو آپ کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور آپ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.