انار کے فوائد

Benefits Of Pomegranate.

انار ایک ایسا پھل ہے. جس میں بہت سی بیماریوں کی شفا ہے. انار اینٹی آکسیڈینٹ سے پھر پور ہوتا ہے اور اس میں وٹامن سی ، بی اور ای کے علاوہ, فائبر کی بڑی مقدار موجود ہے۔  

.آنتوں کے لیے

انار آپ کی آنتوں کے لیے بہت مفید ہے۔ انار آنتوں میں سکتی کا خاتمہ کرتا ہے۔ جس سے آپ کو سکون ملتا ہے۔ انار خون میں کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔ جس سے آنتوں میں خون کا بہاؤ اچھا ہوتا ہے۔

.بد ہضمی

انار آپ کے معدے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ انار سے آپ کے ہاضمے کا نظام بہتر اور اچھا ہو جاتا ہے۔ جس سے آپ کو بدہضمی کی شکایت نہیں رہتی۔یہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے اور انسولین بنانے میں مدد کرتا ہے۔

.کولیسٹرال میں کمی 

انار میں موجود ائنٹی اکسائنڈنٹ کی بڑی مقدار خون میں کلیسٹرال کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔اسے روزانہ اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے کولیسٹرال سے جڑی ہوئی تمام بیماریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

.ایمونٹی

انار میں طاقت ور اینٹی بیکٹریا اور اینٹی مائکروبیال ہوتے ہیں۔ جو انسان میں ایمیون سسٹم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ جسم کی قوت مدافعت بڑھا کر ماحول میں موجود بیماری پھیلانے والے جراثیم کو حملہ کرنے سے روکتے ہیں۔ 

.چربی میں کمی 

اس میں موجود فائبر خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے جسم میں فالتو چربی کم ہوتی ہے۔ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہوں انار ان کے لیے انتہائی کارامد ہے۔

.جگر 

تمباکو نوشی اور دیگر منشیات سے جگر تباہ ہو جاتا ہے انار جگر کی سوزش اور زخم کو ٹھیک کرتا ہے اور جگر کو دوبارہ بننے میں مدد دیتا ہے۔

.کینسر سے بچاؤ

کینسر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے انار میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور توانائی کی بڑی مقدار کینسر جیسی بیماری کو روکتی ہے۔

“مزید پڑھیں “الائچی کے فوائد

Leave a Reply

Your email address will not be published.