Bitter Gourd Juice For Diabetes.

 گزشتہ سالوں میں ذیابطیس کہ امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس بیماری میں سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ مرض کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔ عالمی اِدارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں 422 ملین افراد شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

شوگر کیا ہوتی ہے۔

شوگر ایک ایسا خطرناک مرض ہے۔ شوگر انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کو دیمک کی طرح خاموشی سے چاٹ لیتا ہے اور اگر وقت بر اس بیماری کا معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محرومی سے لے کر گردوں کے فیل ہونے اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے۔

شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جائے۔

 کریلا۔

ایک تحقیق کے مطابق کریلا کھانے سے جسم کے اندر ایک کیمیائی ردعمل پیدا ہوتا ہے۔ جو بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کے ساتھ جسم میں انسولین کی سطح کو بھی کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پالک۔

پالک بھی شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ روزانہ کچھ مقدار میں پالک کا استعمال شوگر کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ اس سبزی میں وٹامن کے، میگنیشم، پوٹاشیم، زنک اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں

پالک اور کریلے کا جوس۔

پالک اور کریلے کا جوس کا ذائقہ بہت ہی برا ہوتا ہے. جس کی وجہ سے اس کو پینا انتہائی مشکل ہے. اگر آپ اس جوس میں چند قطرے لیموں کے اور کالی مرچ شامل کریں تو اس کا ذائقہ کچھ بہتر ہوجاتا ہے.

اجزاء۔

دو سے تین پتے پالک کے۔

ایک کربلا۔

لیموں کے چند قطرے۔

کالی مرچ حسب ضرورت۔

باریک کٹی ہوئی اردک۔

جوس بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے پالک کے کچھ پتوں کو باریک کاٹ لیں، پھر اُنہیں اُبال لیں، اسی طرح ایک کریلا لیں اُس کے بیچ نکال کر اُسے بھی باریک کاٹ لیں پھر ان دونوں کو بلینڈر میں ڈال دے پھر بلینڈر میں چند قطرے، کالی مرچ اور باریک کٹی ہوئی اردک بھی شامل کریں۔ اس کے بعد ان کو اچھی طرح پیس لیں۔ جب آپ کو لگے کہ یہ تمام اجزاء آپس میں اچھی طرح مکس ہو گئے ہیں تو اس کو ایک کلاس میں ڈال کر پی لیں۔

ا

Leave a Comment