کینسر سے بچاؤ کی عادات

Cancer Prevention Habits.

کینسر دنیا بھر میں بہت تیزی سے پھیلنے والا مرض بنتا جارہا ہے. امریکہ میں ہونے والی کینسر پر ایک جدید تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ کینسر کا تعلق آپ کے دل کی صحت سے ہوتا ہے۔

میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل اور دیگر اداروں کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ صحت بخش غذا اور دیگر طبی مسائل جیسے فشار خون اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنا امراض قلب کے ساتھ کینسر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل اور دیگر اداروں میں ہونے والی اس تحقیق میں 20 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا اور آغاز میں ان میں کوئی بھی کینسر کا شکار نہیں تھا۔ اس تحقیق کے 15 سال کے دوران 2548 افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور محققین نے دریافت کیا کہ امراض قلب کا باعث بننے والے روایتی عناصر جیسے عمر، جنس اور تمباکو نوشی کینسر سے بھی متعلق ہے۔

اس تحقیق میں ڈاکٹروں نے یہ دریافت کیا کہ دل پر تناؤ نٹریوریٹک پیپٹائڈس کی زیادہ سطح بھی کینسر کے سنگین خطرے کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جن افراد میں نٹریوریٹک پیپٹائڈس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے. ان افراد میں کینسر کا امکان 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ 

اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اگر آپ کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو بلڈ پریشر، کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا اور صحت بخش غذا کا استعمال کینسر کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔

"مزید پڑھیں "کیا علامات کے بغیر کورونا وائرس ہوسکتا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے