Cardamom Benefits For Hair.

الائچی ہمارے گھروں میں عام استعمال ہوتی ہیں۔اس میں پوٹاشئیم، کیلشیئم، آئرن، میگنیشئیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔ یہ تمام اشیاء ہماری صحت کے لئے بلکہ بالوں کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔آج میں آپ کو اس ٹوپک میں الائچی سے بالوں کے کون کون سے مسائل حل ہوسکتے ہیں کے بارے میں بتاؤں گا۔

فوائد

الائچی میں چونکہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیت پائی جاتی ہیں جو آپ کے بالوں میں موجود جوؤں کے خاتمے میں مدد کرتی ہیں۔
الائچی بالوں کو چمک دار بنانے میں مدد کرتی ہے۔
بالوں کو لمبا، گھنا اور حسین بنانے میں بھی یہ نسخہ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
دو منہ کے بال کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھی الائچی فائدہ مند ہے۔

طریقہ استعمال

الائچی کو پہلے اچھی طرح پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں پھر اس پاؤڈر کو دہی میں شامل کرکے بالوں پر لگائیں.اس کے بالوں کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
سرسوں کے تیل میں لیموں کا رس اور الائچی پیسٹ مکس کریں اور ہیئر ماسک لگائیں یہ بالوں کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

Leave a Comment