جلد کو سفید کرنے کے لیے الائچی

Cardamom For Skin Whitening.

الائچی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی صحت کے لیے مفید بلکہ یہ آپ کی سکن کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ الائچی میں پوٹاشئیم، کیلشیئم، آئرن، میگنیشئیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔ جو آپ کی صحت اور سکن کو بہت سے فائدے پہنچاتے ہیں۔ اج میں آپ کو الاچی سے تیار ایک ایسے فیس پیک کے بارے میں بتاؤں گا۔ جس سے آپ کا رنگ صاف اور جلد ملائم ہوجائے گی۔ 

 اجزاء۔

چار الائچی۔

چار چمچ ٹھنڈا دودھ۔

ایک لیموں کا رس۔

طریقہ۔

چار الائچیوں کو پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اس پاؤڈر کو ایک پیالی میں رکھ لیں۔ پھر اس میں چار چمچ ٹھنڈا دودھ اور ایک لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ مکس کر کے کچھ دیر کے لیئے چھوڑ دیں۔ 

استعمال کا طریقہ۔

اس فیس پیک کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔ اگر چہرے پر دانے ہوں تو اس کو رگڑیں نہیں۔ خشک ہو کر یہ جھڑنے لگے گا۔ پھر آپ سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ یہ فیس پیک آپ کو تازگی پہنچائے گا اور گرمی میں جلد پر آئل کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

“مزید پڑھیں “پاؤں کو سفید کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.