Chinese Vaccine Approved For Emergency Use In Pakistan.

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ہنگامی حالات میں چینی ویکسین کین سائنو کے استعمال کی منظوری دے دی گئی۔ ویکسین کین سائنو کی ہنگامی حالات میں منظور ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی۔ ڈریپ حکام کا کہنا تھا کہ کین سائنو سنگل ڈوز ویکسین ہے۔ ڈریپ حکام کے مطابق کین سائنو ویکسین کے استعمال کے لیے درخواست اے جے ایم فارما سیوٹیکل کمپنی نے دی تھی۔ حکام کے مطابق ایک چینی، روسی اور برطانوی کمپنیوں کی ویکسینزکو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی جاچکی ہے۔ 

ڈریپ حکام کا کہنا تھا کہ 300 ویں اجلاس میں رجسٹریشن بورڈ نے چینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی۔

چینی ویکسین کین سائنو کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز دیگرممالک سمیت پاکستان میں بھی منعقد ہوئے تھے۔

“مزید پڑھیں “پاکستان میں چینی ویکسین سیانو۔

Leave a Comment