جلد کو سفید کرنے کے لیے دھنیا

Coriander Leaves For Skin Whitening.

ہرا دھنیا ہر گھر میں کھانوں کو اچھا ٹیسٹ دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بہت سے مختلف چٹنیاں بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ آپ کی جلد کے لیے کتنا مفید ہے۔ ہرے دھنیے میں وٹامن اے ، سی، کے، کیلوریز، بیٹا کیروٹن اور معدنیات پائی جاتی ہیں۔ یہ سب آپ کی صحت کے ساتھ خوبصورتی کو بڑھانے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ آج میں آپ کو ہے۔ ہرادھنیا سے کریم بنانا سکھاؤ گا۔ جس سے آپ کی جلد صاف اور رنگ گورا ہو جائے گا۔ 

اجزاء۔

ایک گھٹی ہرا دھنیا۔

چار چمچ عرقِ گلاب۔

دو چمچ شہد۔

دو چمچ گلیسرین۔

دو چمچ ایلویرا جیل۔

وٹامن ای کا کیپسول۔

طریقہ۔

ایک گھٹی ہرا دھنیا توڑ لیں اور اچھی طرح دھو کر چھوڑ دیں۔ جب ہرا دھنیا خوش ہو جائے۔ اس کو ایک بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں چار چمچ عرقِ گلاب شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ جب پیسٹ تیار ہوجائے پھر اس میں دو چمچ شہد اور دو چمچ گلیسرین شامل کر اچھی طرح مکس کریں. پھر اس میں دو چمچ ایلویرا جیل اور وٹامن ای ڈال کر خوب مکس کرلیں۔ اب اس کو ایک بوتل میں بھرلیں۔

 استعمال کا طریقہ۔

اس کو آپ روزانہ دن میں دو مرتبہ چہرے یا جلد پر لگائیں اور مساج کریں پھر پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں بعد میں سادے پانی سے دھولیں۔ اس کریم کو لگانے سے آپ کی جلد کی کھوئی ہوئی رنگت، ایکنی، داغ دھبے، کالے گھیرے، پگمینٹیشن، فائن لائنز، جھریوں اور اینٹی ایجنگ اثرات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

“مزید پڑھیں “جلد کو سفید کرنے کے لئے بلیچ کریم

Leave a Reply

Your email address will not be published.