Did New Type Of Corona Has Arrived In Pakistan.

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا، دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی، دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

 کرونا وائرس کی نئی قسم کے متعلق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اس نے قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے، چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی محققین نے بھی کورونا کی نئی قسم سے بچاؤکے لیےسر جوڑ لیے ہیں. کورونا کی نئی قسم ہر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ریسرچرز اس نئی قسم پر تحقیق کر رہے ہیں،  ابھی تک کی معلومات کے مطابق یہی کہہ سکتے ہیں کہ وائرس کی یہ قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس ٹیسٹ کو کروائے بغیر کوئی بھی برطانیہ کا فرد پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی تھی. اس کے بعد برطانیہ سے آنے والی ایک پرواز میں جو پاکستانی افراد پاکستان پہنچے جن میں کرونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی. اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ این سی او سی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 31 ممالک تک پھیل چکی ہے اور یہ نئی قسم کا وائرس کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

“.مزید پڑھیں “کورونا کے لئے ایک نیا علاج متعارف کرایا گیا ہے

Leave a Comment