چہرے کی خوبصورتی کے لیے

Face Beauty Tip to Whitening the Skin.

چہرہ صاف کرنے کے لیے ہم صابن یا فیس واش کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ کونسا صابن یا فیس واش ہماری سکن کے لئے بہترین ہیں۔آج میں آپ کو اس مسئلہ کا حل بتاؤں گا، جس سے سردی ہو یا گرمی آپ کا چہرہ ہمیشہ صاف رہے گا۔

فیس واش بنانے کے اجزاء۔

(Item Required For Face Wash)

آدھی پیالی چاول۔

گلاب کا عرق یا پانی۔

دو چمچ کدوکاش کیا ہوا صابن۔

دو چمچ بدام کی کھل۔ 

(Making of Face Wash) فیس واش بنانے کے طریقہ۔

آدھی پیالی چاول لین، ان چاولوں کو عرق گلاب میں بھگو دینا ہے ۔ اگر آپ کے پاس عرق گلاب نہ ہو تو آپ پانی میں بھی بھگو سکتے ہیں۔ عرق گلاب ضروری نہیں ہے لیکن اگر یہ آپ کے پاس ہو تو بہت اچھا ہے، کیونکہ یہ آپ کی سکن کو صاف رکھتا ہے۔اب آپ نے اس آمیزے کو آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دینا ہے ۔ اس کے بعد اس کو بلینڈ کر لینا ہے۔

اب آپ جو گھر میں صابن استعمال کرتے ہیں اپنا منہ دھونے کے لیے اس کو کدو کش کر لیں صرف دو چمچ کے برابر۔

اب ہم نے جو چاول بلینڈ کئے تھے، اس آمیزے کو ایک باؤل میں ڈھال دیں اور اس میں کدوکش کیا ہوا صابن ڈال کر مکس کر دیں۔

  اس میں ایک چمچ بادام کی کھل ڈالیں، یہ کھل آپ کو کسی بھی حکیم کی دوکان سے آسانی سے مل جائے گی، اس کھل کو پانی میں دو گھنٹوں کے لیے ڈال کر چھوڑ دینا ہے تاکہ یہ پھول جائے، اس کے بعد آپ نے اس کو جو آمیزہ چاول اور صابن کے ساتھ بنایا تھا اس میں شامل کر لینا ہے اور اس کو اچھی طرح ملا لیں ۔ بادام کی کھل سکن کو اچھا گلو دیتی ہے۔

فیس واش کو استعمال کرنے کا طریقہ۔

اب آپ نے اس فیس واش کو روز جب بھی منہ دونہ ہو استعمال کریں ۔اس سے آپ کی سکن صاف ہو جائے گی۔

“مزید پڑھیں “چاول کے پانی سے جلد کو خوبصورت بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.