چہرے کے بالوں کو صاف کرنے والا اور جلد کو سفید کرنے والا

Facial Hair Cleanser and Skin Whitening.

چہرے کے غیر ضروری بال عورتوں کے لئے ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے عورتیں بہت سی دوائیاں استعمال کر رہی ہیں ۔ لیکن پھر بھی مسئلے کا حل نہیں نکل رہا ہے۔ اگر آپ بھی غیر ضوروری بالوں سے پریشان ہوگئیں ہیں تو ایک مرتبہ یہ ٹوٹکا کو آزما کے دیکھ لیں ہو سکتا ہے کہ اس ٹوٹکے سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہوجائے۔

اجزاء۔

ایک انڈے کا سفید حصہ۔

ایک لیموں کا رس۔

آدھا چمچ شہد۔

طریقہ

سب سے پہلے آپ نے ایک انڈے کا سفید حصہ زردی سے الگ کر لینا ہے اور اس کو ایک الگ باؤل میں ڈال لینا ہے۔ تو آپ نے اس میں ایک لیموں کا رس ڈالنا ہے اور پھر آپ نے اس میں ایک شہد کا چمچ  ڈال کر اچھی طرح مکس کر لینا ہے۔ مکس کرنے کے بعد آپ نے اس میں ایک ٹشو یا ململ کا کپڑا بھگو دینا ہے۔ آپ نے ٹشو یا ململ کے کپڑے کو آدھا گھنٹہ اس میں بھیگنے دینا ہے اس کے بعد آپ نے اس کو نکال کر اپنے چہرے پر ایک ماسک کی طرح لگا لینا ہے۔ پھر آپ نے اس کو آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دینا ہے۔ جب آپ کو محسوس ہو کہ وہ ماسک سخت ہو گیا ہے تو آپ نے اس کو تیزی سے اتار لینا ہے تاکہ آپ کے غیر ضروری بال کھینچ کر نکل جائے، آپ کے چہرے سے۔

استعمال کرنے کا طریقہ۔

 آپ اس عمل کو ہفتے میں دو بار کریں، آپ خود فرق محسوس کریں گی۔

“مزید پڑھیں “قدرتی طور پر سیاہ حلقوں کو ہٹا دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.