Foods Beneficial To Control Cholesterol.

کولیسٹرول ایک چربیلا،نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی مخصوص مقدارانسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔ مگر اس میں اضافہ خون کی نالیوں اور شریانوں کی دیواروں کے گرد جم کر انہیں تنگ اور سخت کردیتا ہے۔ کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب فاسٹ فوڈ اور غیر صحت بخش غذاؤں کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ کولیسٹرول میں اضافہ بلڈپریشر اور دیگر بیماریوں کی وجہ بن جاتا ہے۔ کولیسٹرول کو آپ تازہ پھولوں اور ورزش  سے قابو کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ اسے گھر میں استعمال ہونے والی عام کھانے کی اشیاء سے بھی قابو کرسکتے ہیں۔ وہ اشیاء مندرجہ ذیل ہیں

.دھنیا

دھنیا اور خصوصا خشک دھنیا کولیسٹرول کے شرع میں کمی کرتے ہیں ۔ جو شخص زیادہ کولیسٹرول کا پیشنٹ ہے، اسے چاہئے کہ اپنے کھانوں میں باقاعدگی کے ساتھ خشک دھنیا استعمال کریں ۔ تاکہ اس کا کولیسٹرول کنٹرول میں رہے اور وہ ایک سکون دے زندگی گزارے

گرین ٹی۔

گرین ٹی میں اینٹی آکسائڈینٹس اور امینو ایسڈس بھرپور پایا جاتا ہے۔ جو کہ کولیسٹرول کی شرح کو قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ گرین ٹی کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد کولیسٹرول کے بڑھ جانے کے ڈر سے آزاد ہوتے ہیں ۔

آملا۔

املا میں بھی گرینٹی کی طرح اینٹی آکسائڈینٹس اور امینو ایسڈس بھرپور پایا جاتا ہے۔ جو کہ کولیسٹرول کی شرح کو قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ املا کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد کولیسٹرول کے بڑھ جانے کے ڈر سے آزاد ہوتے ہیں ۔

.میتھی دانہ

میتھی دانہ بھی کولیسٹرول کو قابو کرنے کے لیے مددگار ہوتا ہے۔ میتھی کے بیجوں میں سٹیرایڈیل سیپونز کے نام سے جانے والے مرکبات ہوتے ہیں جو آنتوں میں کولیسٹرول جذب اور جگر کے ذریعہ کولیسٹرول کی پیداوار دونوں کو روکتے ہیں۔  میتھی دانے کو استعمال کرنے والے افراد میں جہاں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، وہیں وہ کولیسٹرول کے بڑھ جانے کے خطرے سے بھی آزاد ہوتے ہیں۔

لہسن

لہسن تقریبا ہر گھر کے باورچی کھانے میں موجود ہوتا ہے اور اس میں کولیسٹرول کی شرح کو کم کرنے کرنے والے فعال اجزاء پائے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کولیسٹرول میں مبتلا افراد کو اس کی شرح برقرار رکھنے کے لیے یومیہ لہسن کی 2 گٹھلیاں یا پھر 200 ملی گرام خشک لہسن کا پاؤڈر استعمال کرنا چاہیے۔

Leave a Comment