وہ غذائیں جو آپ کو خوبصورت بناتی ہیں

Foods That Make You Look Beautiful.

ہر کوئی چاہتا ہے، کہ اس کی جلد خوبصورت نظر آئے۔ آج میں آپ کو ایسی قدرتی غذائیں کے بارے میں بتاؤں گا۔ جو آپ کی جلد کو خوبصورتی بخش سکتی ہیں- یہ غذائیں نہ صرف آپ کی جلد کو خوبصورت بنائیں گی بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی آپ کو محفوظ رکھیں گی۔

سالمن۔

سالمن میں پائے جانے والے وٹامن ڈی کی مقدار اتنی ہی ہے۔ جتنی آپ کو روز مرہ کی زندگی میں ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن ڈی ہی آپ کے دل٬ ہڈیوں اور دماغ کو صحت مند رکھتا ہے- وٹامن ڈی بڑی آنت کے کینسر٬ دباؤ٬ دل کی بیماریوں اور ہڈیوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے- اس مچھلی میں اومیگا تھری ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو سوزش٬ جھریوں اور مہاسوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- یہ مچھلی ڈپریشن٬ بےچینی اور دباؤ سے بچنے کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔

ناریل کا تیل۔

ناریل آپ کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں 90 فیصد کیلوریز پائی جاتی ہیں اور اس میں لوری ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔ لوری ایسڈ آپ کو وائرس٬ انفیکشن ٬ سوزش اور کیل مہاسوں سے دور رکھتا ہے۔ اس تیل میں موجود فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای آپ کی جلد کو نرم و ملائم اور جھریوں سے محفوظ بناتے ہیں اور خشکی سے بھی بچاتے ہیں۔

پالک۔

پالک ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے۔ پالک میں آئرن٬ فولیٹ٬ میگنیشیم٬ وٹامن اے٬ فائبر اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں- خاص طور پر اس میں پائے جانے والے وٹامن سی٬ ای اور اے جلد کی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں- پالک آپ کو جلد کی ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 

پپیتا۔

پپیتا ایک بہترین پھل ہے جس میں بہت سے طبی فوائد پائے جاتے ہیں- اس میں کیلوریز بہت کم ہیں۔ 100 گرام    پپیتا میں صرف 39 کیلوریز ہوتی ہیں اور اس میں کولیسٹرول بھی موجود نہیں ہوتا- پپیتا وزن میں کمی کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ پپیتے میں پایا جانے والا وٹامن ای٬ سی اور بیٹا کروٹینا سوزش اور کیل مہاسوں میں کمی لاتا ہے- اس کے علاوہ وٹامن سی سورج کی شعاعوں سے آپ کی جلد کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

سبز چائے۔

سبز چائے میں موجود اینٹی اوکسیڈنسٹس٬ اومینو ایسڈ اور ایل تھینائن جسم کو آرام بخشنے اور دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سبز چائے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔ اگر آپ اس کے بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کم سے کم 3 کپ پئیں۔

ڈارک چاکلیٹ۔

ڈارک چاکلیٹ لوگ بہت شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں، چاہے وہ بچہ ہو یا بوڑھا ہو۔ اس میں موجود فلوونول اور فیٹی ایسڈ جلد کو مزید چمکدار بناتے ہیں- ڈارک چاکلیٹ میں جلد کو ناہمواری سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ سورج کی شعاعوں سے پہنجنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

“مزید پڑھیں “کھانے سے بالوں کا گرنا بند ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.