Full Body Whitening Treatment At Home.

آج کے دور میں خوبصورت دیکھنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا کی ایسی کریم آتی ہیں جو آپ کے چہرے کے رنگ کو تو صاف کر دیتے ہیں لیکن آپ کے جسم کے باقی حصوں کا رنگ صاف نہیں ہوتا لیکن آپ پریشان نہ ہوں آج میں آپ کے لیے گھر میں پورے جسم کو سفید کرنے کا علاج لے کر آیا ہوں اس میں کچھ اسٹیپ ہیں جن کو فالو کرنے سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔

جسمانی پولیش اسکراب۔

اجزاء ۔

تین چمچ چینی۔

  آدھا ٹماٹر۔

بنانے اور استعمال کا طریقہ۔

آپ نے ایک صاف پلیٹ میں تین چمچ چینی کے لینے ہیں پھر آدھا ٹماٹر کو چینی میں ڈیپ کرنا ہے پھر اس ڈیپ ہوئے ٹماٹر کے ساتھ اپنے ہاتھ اور پاؤں کہ اچھی طرح  اسکراب کرنا ہے .آپ نے دو سے تین منٹ تک اسکراب کرنا ہے اچھی طرح اسکراب کرنے کے بعد ہاتھ اور پاؤں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

جسم پلشنگ تیل۔

اجزاء۔ 

چار سے پانچ چمچ زیتون کا تیل۔

آدھا لیموں کا رس۔

ایک چوٹکی ہلدی۔

بنانے اور استعمال کا طریقہ۔

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح میکس کر نے کے بعد آپ نے اپنے ہاتھ اور پاؤں پر اس مکسچر سے اچھی طرح مالش کرنی ہے آپ نے تب تک مالش کرنی ہے جب تک یہ جذب نہ ہوجائے. یہ مکسچر آپ کی ڈرائے سکن کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ 

جسمانی سفید پیک۔

اجزاء۔ 

تین سے چار چمچ ملتانی مٹی۔

دو چمچ صندل کا پاؤڈر۔

دو چمچ دودھ پاؤڈر۔

آدھا سنترے کا رس۔

 ایک چمچ دودھ۔

 بنانے اور استعمال کا طریقہ۔

ان تمام اجزا کو ایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں. اچھی طرح میکس کرنے کے بعد آپ اس پیک کو اپنے ہاتھ اور پاؤں پر لگا لیں.جب یہ اچھی طرح خشک ہو جائے تو پانی کے ساتھ اپنے ہاتھ اور پاؤں کو دھو لیں۔

نوٹ۔ 

جسمانی سفید پیک اس کو دھونے کے بعد اپنے ہاتھ اور پاؤں پر موئسچرائزر لگا لینا ہے.اس سے آپ کو اچھا رزلٹ ملے گا۔

“مزید پڑھیں “بالوں کے لئے پروٹین ماسک۔

Leave a Comment