خشکی سے جلد چھٹکارا حاصل کریں

Get Rid Of Dandruff Fast.

سر میں خشکی کا مسئلہ عام ہوتا جا رہا ہے۔ خشکی کی وجہ سے خارش کی تکلیف بھی عام ہو جاتی ہے۔ یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔ گھر سے باہر لوگوں کی موجودگی میں یہ خارش شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ آج میں آپ کو اس ٹوپک میں خوش سے نجات پانے کا طریقہ بتاؤں گا۔ 

 لیموں۔

لیموں میں موجود تیزابیت آپ کے سر پر ہائیڈروجن کی سطح کو متوازن رکھتی ہے۔ جس کے نتیجے میں خشکی کو دور بھاگنا پڑتا ہے۔ خشکی سے نجات کے لیے سب سے پہلے دو چائے کے چمچ لیموں کا رس لیں اور اس سے اپنے سر کی مالش کریں اور پھر پانی سے دھولیں۔ سر کو دھونے کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں۔ آپ نے اس کو ایک دن چھوڑ کے ایک دن استعمال کرنا ہے۔

ایلوویرا۔

ایلوویرا آپ کے سر کی خارش کو نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ۔ ایلو ویرا میں ٹھنڈک کا عنصر خارش سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ 

نمک۔

نمک بھی آپ کے سر کی خشکی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ نہانے سے پہلے تھوڑا سا نمک اپنے ہاتھ میں لے اور اس کو سر میں ڈھال کر اچھی کچھ دیر مالش کریں۔ پھر سر کو شیمپو سے اچھی طرح دھو لیں۔ آپ کو اس کا بہت جلد رزلٹ ملے گا۔

اسپرین۔

اسپرین سیلی کائی لیک ایسڈ سے بھرپور دوا ہے۔ اس کو بہت سے شیمپو بنانے والی کمپنی شیمپو میں استعمال کرتی ہیں۔ اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور جتنا شیمپو آپ سر کو دھونے کے لئے استعمال کرتے ہیں اس میں شامل کر لیں۔ اس مکسچر کو ایک سے دو منٹ تک اپنے بالوں پر لگا رہنے دیں اور اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد دوبارہ صاف پانی سے سر دھوئیں اور پھر شیمپو لگا کے سرد ہوئے ہیں تاکہ آپ کا سر بالکل صاف ہو جائے۔ 

“مزید پڑھیں “بالوں کے لئے الائچی کے فوائد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.