Good News For Cancer Patients.

لائف ہسپتال اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈ لاہور کے درمیان کینسر کے مریضوں کے لیےیاداشتی معاہدہ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد لائف ہسپتال موضع مراکہ نزد بحریہ ٹاؤن لاہور میں کیا گیا۔ اس تقریب میں ممبر سپریم کونسل لائف ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہد، مارکیٹنگ مینجر ذیشان صدیقی، ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کے ڈاکٹر احمد فواد نے خصوصی شرکت کی۔

لائف ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو انصاف کارڈ سے علاج تو کیا جاتا ہے لیکن اب ٹرانسپیرٹ ہینڈ کے تعاون سے مفت علاج ہوگا۔ تقریب کے آخر میں لائف ہسپتال کے ممبر بورڈ ناصر سہگل نے راحیل عباس کو لائف ہسپتال کی یادگاری شیلڈ بھی دی ۔ 

اس تقریب میں یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی کہ کینسر ایک بہت خطرناک موذی مرض ہے اور اگر بروقت اس کا علاج نہ کروایا جائے تو مریض کو بھاری نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔ 

اس تقریب میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماہرین کینسر کے پیدا ہونے کے بارے تحقیق کررہے ہیں۔ اس تحقیق میں پتہ چلایا جا رہا ہے. وہ کیاں وجوہات ہیں جس کی وجہ سے کینسر پیدا ہوتا ہے.البتہ اس خطرناک مرض کے خلاف ابھی تک کوئی ایسا موثر اقدام نہیں سامنے آیا جو اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے. کچھ ماہرین کا اس خطرناک مرض کے بارے میں کہنا ہے کہ اس کی پیدا ہونے کی اصل وجہ تمباکو نوشی، ناقص غذا اور دنیا بھر بیٹھے رہنا ہیں۔

“مزید پڑھیں “کیا پاکستانی سائنس دان نے کورونا کا علاج کرنے کا راستہ تلاش کرلیا؟

Leave a Comment