Gram Flour Face Mask.

چہرے کے بالوں کا مسئلہ ایک عام مسئلہ ہے.آج کے دور کی ہر عورت اس سلسلے میں مبتلا ہے،کیونکہ چہرے کی بالوں کی وجہ سے خوبصورتی میں کمی آتی ہے۔ آج میں آپ کو گھر میں پائے جانے والے بیسن کے استعمال سے چہرے کے بال ختم کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔

اجزاء

آدھا پانی کا گلاس

دو چمچ بیسن

طریقہ

آپ نے سب سے پہلے ایک صاف پیالی میں آدھا پانی کا گلاس ڈال کر اس میں دو چمچ بیسن شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لینا ہے۔ اچھی طرح مکس کرنے کے بعد یہ ایک گاڑی پیسٹ بن جائے گا۔

استعمال کا طریقہ

آپ نے اس کو اپنے چہرے پر لگانا ہے۔ جب وہ خشک ہو جائے، تو اسے ہاتوں کی مدد سے کھرچ کر اتارلیں۔ اس سے بال جڑ سے نکل آئیں گے۔ اس کے بعد آپ نے تھوڑے سے پانی میں نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لینا ہے اور پھر اس کو ایک سوتی کپڑے سے اپنے چہرے پر ملنا ہے۔ ٹوٹکے کے تقریبا ایک ہفتے کے باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہو جائیں گے۔

Leave a Comment