صحت پر پودینے کے فوائد

Health Benefits Of Mint.

پودینہ قدرت کا انسانوں کے لیے بہترین تحفہ ہے اور اس کی مخصوص خوشبو ہمارے دل و دماغ کو متحرک رکھتی ہے۔ یہ ہمارے لیے اندرونی اور بیرونی حفاظت کے لیے بہترین ٹانک کا کام کرتا ہے- پودینہ میں بہت سے ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں- پودینہ کا زیادہ تر استعمال تازہ پتوں کی صورت میں کیا جاتا یا پودینہ اس کے پتوں کا رس نکال کر استعمال میں لایا جاتا ہے. بہت سے حکیم پودینہ کو اپنی ادوایات بنانے میں بھی استعمال کرتے ہیں. آج میں آپ کواس ٹوپک میں پودینہ کہ فوائد کے متعلق بتاؤں گا۔

پودینہ کو دھوپ میں سکھا کر اس کے پتوں کو ہاتھ سے مسل کر پاؤڈر کی شکل دے لیں اور اس کو کسی بھی شیشی میں ڈال کر اوپر سے بند کر لیں. اس پاؤڈر کو کھانوں پر ڈال کر استعمال کریں. پودینہ کے پاؤڈر سے آپ کا نظام ہضم بھی بہتر ہوگا اور معدے کے اندرونی زخم بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

پودینہ کے پاؤڈر میں لیموں کا رس ملا لے اور پھر اس کو چہرے پر لگائیں. اس سے آپ کی جلد نکھر جائے گی۔

پودینے کے پتوں سفوف بنا کر دانتوں کو صاف کریں. اس سے آپ کے دانت چمکدار اور آپ کے منہ سے بدبو بھی ختم ہو جائے گی۔

پودینہ کے پتوں میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے.اگر پودینے کے پتوں کا سفوف پانی میں اچھی ملا لے اور پھر اس کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں. اس کے استعمال سے آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں۔

پودینہ کا سفوف اگر آپ کھانے کے بعد ایک چمچ پانی کے ساتھ ہے تو اس سے معدے کی جلن سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے۔

پودینہ کا سفوف کہ استعمال سے وزن میں کمی بھی ہوتی ہے کیونکہ پودینہ آپ کے میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے جس سے آپ کے وزن میں کمی ہوتی ہے۔

اگر آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ کو الٹی آنے والی ہے تو آپ ایک گلاس پانی میں پودینے کا پاؤڈر ڈال کر پانی کو بال لے. پھر اس کو پی لیں اس سے افاقہ ہو جائے گا۔

 پودینے کا پاؤڈر پیٹ کی گیس اور بدہضمی میں آرام دیتا ہے۔

پودینہ کا پاؤڈر تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

"مزید پڑھیں "ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار کھانے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے