گرمی سر درد کو دور کرنے والی غذائیں

Heat Headache Relief.

ماہرین کا کہنا ہے کہ سر درد کی اصل وجہ جسم میں توانائی کی کمی ہے. گرمیوں میں توانائی کا کم ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔ کیونکہ گرمیوں میں پسینہ بہت آتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ میں پانی اور توانائی کی کمی ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ تو ان ٹوٹکوں کو آزمائیں۔

زیادہ پانی پیئیں۔

اپنی عمر،وزن اور کام کی نوعیت کے حساب سے دن میں ۸ سے ۱۲ گلاس پانی پیئیں۔ صاف پانی کا زیادہ استعمال آپ کو ڈی ہائڈریشن سے بچائے گا۔ زیادہ پانی کے استعمال سے آپ کو ان مسلوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ٹھنڈے مشروبات۔

گرمی کے موسم میں سر درد اور توانائی میں کمی کے مسئلے سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں. ٹھنڈے مشروبات آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اور توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔ ٹھنڈے مشروبات میں لیموں پانی سکنجبین جیسے مشروبات شامل ہیں۔

کیفین کا مناسب استعمال۔

مائیگرین کے مسئلے میں اکثر لوگوں کو چائے پینے سے بھی سکون مل جاتا ہے. ایسے لوگوں کو چاہیے کے کم  مقدار  میں چائے کو استعمال کریں. کیوں کہ چائے کے زیادہ استعمال سے، آپ کے جسم میں گرمی بھی بڑھ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو زیادہ پسینہ آتا ہے اور آپ ڈی ہائیڈریشن کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے جو لوگ مائیگرین کو ختم کرنے کے لیے چائے کا استعمال کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو چاہیے کہ چائے پینے کے بعد کچھ دیر اسی جگہ پر بیٹھے رہیں۔  تاکہ آپ کا جسم نارمل ہو جائے۔ پھر اپنا باقی کا کام کریں۔ اس سے آپ کو کم پسینہ آئے گا اور آپ کو ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔

میگنیشیئم والے پھل کھائیں۔

کیلا ،انناس،تربوزاور خوبانی میں میگنیشیئم وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے لہٰذا ان پھلوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔ اس سے آپکو سر درد میں کمی اور توانائی میں اضافہ ہوگا۔

دہی۔

کھانوں میں دہی کا زیادہ استعمال بھی سر درد سے بچاتا ہے۔ خالص دہی ،دہی کی لسی جسم کی گرمی دور کرکے توانائی فراہم کرنے کے ساتھ سر درد سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

“مزید پڑھیں “حرارت اور سورج کی روشنی سے سر درد کیوں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.