Homemade Fat Burning Drinks.

وزن بڑھانا بہت آسان ہے لیکن اس کو کم کرنا بہت مشکل ہے. آج میں آپ کو کچھ ایسے مشروبات کے بارے میں بتاؤں گا. جو آپ کا وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں. یہ مشروبات آپ کا ہاضمے کا نظام اچھا کرتے ہیں. جس سے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ مشروبات جسم میں زہریلے مواد کو نکال باہر کرتے ہیں جبکہ میٹابولزم کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ ان مشروبات کی اچھی بات یہ ہے کہ ان مشروبات کی تیاری کا سامان آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔

لیموں اور ادرک کا مشروب

یہ مشروب آپ کا وزن کم کرنے میں انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مشروب کو بنانے کے لئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھے لیموں کو نچوڑیں, پھر اس میں کدو کش کی گئی ادرک کی کچھ مقدار شامل  کردیں۔ اس کے بعد ہر صبح نہار منہ اس مشروب کا استعمال کریں۔ آپ نے اس مشروب کو دو ماہ تک استعمال کرنا ہے۔ دو ماہ کے استعمال کے بعد فرق آپ کو خود محسوس ہوگا۔ 

شہد اور دار چینی۔

سب سے پہلے آپ نے ایک نیم گرم پانی کا گلاس لینا ہے. اس میں آپ نے ایک چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ دارچینی شامل کرنی ہے۔ پھر اس کو اچھی طرح مکس کر لینا ہے۔ مکس کرنے کے بعد اس میں ایک لیموں کا رس شامل کرنا ہے۔ لیموں سے چربی گھلانے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ دار چینی بے وقت بھوک کی روک تھام کرتی ہے اور شہد میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔
 

پودینے اور کھیرے کا مشروب۔

ایک جگ نیم گرم پانی کا لینا ہے, پھر اس میں ایک کٹا ہوا کھیرا اور پودینے کے پتے شامل کریں. اس کے بعد اس کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ اور پھر سارا دن اس مشروب کو پیتے رہیں۔ یہ مشروب نہ صرف جسم میں موجود زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے. بلکہ اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے اور ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتا ہے۔ 

.سبز چائے

یہ کیلوریز فری مشروب ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزاءجسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کی روک تھام کرتے ہیں۔ جبکہ جسم کے اندر چربی گھلانے والے عمل کو تیز کرکے کچھ عرصے میں موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Leave a Comment