سردیوں میں خشک جلد کے لیے گھریلو موئسچرائزر

Homemade Moisturizer For Dry Skin In Winter.

آج میں آپ کو گھر میں آسان لوشن بنانے کا طریقہ بتاؤں گا۔ جس کے استعمال کے بعد چہرے کا رنگ صاف ہو جائے گا۔ یہ لوشن موئسچرائزنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ لوشن ہر طرح کی جلد پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اجزاء۔

دہی4  چمچ۔

بادام کا تیل1چمچ۔

ایک چمچ گلیسرین۔

بالائی کے 2 چمچ۔

طریقہ۔

آپ نے ان چاروں چیزوں کو ایک صاف برتن میں ڈال کراچھی طرح سے مکس کرنا ہے۔ پھر اس کو کسی بھی بوتل میں ڈال لیں اور یہ لوشن اتنا ہوگا کہ آپ اس کو پانچ دن تک استعمال کر سکتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ۔

رات میں لگا کر سو جائیں اور صبح اٹھ کر اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے استعمال سے آپ کی جلد صاف ہو جائے گی اور جو پریشانی تھی کہ جلد پھٹ جاتی ہے اٗس سے بھی نجات ملے گی ۔

“مزید پڑھیں “ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونے کے فوائد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.