دل کو صحت مند اور مضبوط رکھنے کا طریقہ

How To Keep Heart Healthy And Strong.

دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات کی وجہ دل کا امراض ہوتا ہے. شریانوں میں خون کے مسائل پیدا ہونے کی بنیادی وجوہات میں ناقص غذا، تمباکو نوشی اور جسمانی سرگرمیاں شامل ہیں اور یہی سب چیزیں دل کی بیماری کی وجہ بنتے ہیں. جبکہ ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن وغیرہ بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔ اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ان چیزوں کا اپنی روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرے اور دل کی بیماریوں سے دور رہے۔ 

دلیہ۔

آپ کے کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے. جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

دلیہ بنانے کا طریقہ۔

اجزاء۔

دودھ….. 1لیٹر۔
ڈبے کا دلیا….. 50گرام۔
چینی….. حسب پسند۔
کیوڑا کھانے والا….. 1چمچہ۔
بادام کی گری…… 10عدد۔
چاندی کے ورق….. حسب پسند۔

ترکیب۔

سب سے پہلے آپ نے اس کو صاف کرنا ہے. پھر آپ نے ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر دودھ کو پکنے دیجئے۔ جب دودھ کو تین چار ابال آجائیں پھر اس میں دلیہ ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ دلیا نیچے لگ جائے گا۔ دلیا پک کر پھول جائے تو چمچہ اچھی طرح چلا کر چینی ڈال دیجئے۔ جب دلیا ذرا گاڑھا ہو جائے تو اس کو نیچے اتار لیجئے۔

پالک، ساگ۔

پالک، ساگ دل کو زیادہ صحت مند بناتی ہیں ان کو ہفتے میں دو بار لازمی خوراک کا حصہ بنائیں ان میں موجود کیروٹین اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرکے جسم کو نقصان دہ مرکبات سے بچاتے ہیں۔

ٹماٹر۔

ٹماٹر دل کے لئے بہت مفید ہیں کیوں کہ ان میں وٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ اینٹی آکسڈنٹ لائیکوپین کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ نقصان دہ کولیسٹرول سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔ جس سے خون کی شریانیں کشادہ رہتی ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ 

ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ۔ 

اجزاء۔

ٹماٹر (کٹے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی۔
پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی۔
لہسن(چوپ کیا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار جوے۔
پسا ہوا گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ۔
کٹی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کے چمچہ۔
براؤن چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کے چمچہ۔
سفید سرکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچہ۔
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ۔

ترکیب۔

ایک ساس پین میں تمام اجزاء ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔اس آمیزہ کو تھوٹا ٹھنڈا کریں اور بلینڈر میں یکجان کرکے پیش کریں۔

“مزید پڑھیں “مضبوط ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے کھانا

Leave a Reply

Your email address will not be published.