Importance Of A Balanced Diet.

بیشتر افراد کھانے کی مقدار کواہمیت دیتے ہیں، لیکن اس بات کو نظرانداز کر دیتے ہیں کیا کھانے میں وہ اجزا موجود بھی ہیں یا نہیں جن کے بغیر کھانے کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔ انسانی جسم موٹرکی مشین کی حیثیت رکھتا ہے اور جس طرح موڑ کار کی مشین پٹرول اورتیل کے بغیر کام نہیں کر سکتی، اسی طرح جسم کی اندرونی مشین کو بھی بہتر طریقے پر کام کرنے کے لیے بعض مخصوس قسم کے اجزاء درکار ہوتے ہیں اور کھانے میں یہ مخصوص اجزاء شامل نہ ہوں تو، اس مشین سے اچھی طرح کام کرتے رہنے کی توقع نہیں کرنی چاہے ۔ وٹامن اور معدنی عناصر جسم کی مشین کو چلانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ وٹامن اور معدنی عناصر آپ سبزی، پھل، دودھ، گھی، مچھلی، انڈے اور بہت سی مختلف چیزوں سے حاصل ہو سکتا ہے۔ اگر انسان کو طویل مدت تک وٹامن اور معدنی عناصر نہ ملے تو جسم  کمزور ہو جاتا ہے اور اس میں امراض سے بچنے کی قوت باقی نہیں رہتی۔ اس لیے انسان کو غذا کی سادگی کے ساتھ اس بات کا خیال بھی رکھنا چاہیے، کہ غذا میں وہ اجزا ضرور موجود ہوں جو صحت اور تندرستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں ۔ خوراک میں صرف پروٹین، چربی، آئیوڈین، معدنیات اور نمکیات کی ہی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ جسم کو صحیح چلانے کے لئے وٹامن کا ہونا بھی اشد ضروری ہے۔ یہ وٹامن اور معدنی عنصر نہ صرف ہمارے جسم کی مشینری کو بہتر چلانے کے لئے مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ہمارے جسم کو بہت سی بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتے ہیں۔ وٹامن کی کمی سے ہم بیمار پڑ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مزاج میں چڑا پن پیدا ہو جاتا ہے۔ درد کی شکایت ہو جاتی ہے اور دیگر امراض اپنا اڈا ہمارے جسم میں جما لیتے ہیں۔ اس لیے آپ کو چاہیے کہ آپ ایک متوازن غذا کا استعمال کریں، تاکہ آپ صحت مند زندگی گزار سکیں۔

Leave a Comment