Importance Of Good Diet.

ہماری صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جن وٹامنوں کی اشد ضرورت ہے. ان کی مقدار بہت کم ہوتی ہے ۔ ایک سادہ اور متوازن غذا میں تقریبا تمام ضروری وٹامن موجود ہوتے ہیں ۔ ہمارا یہ خیال کہ ہم وٹامن جس قدر زیادہ مقدار میں کھائیں گے اتنے ہی زیادہ تندرست ہو جائیں گے، یہ سراسر غلط ہے ۔ اگر ہم مچھلی کا تیل، کچی سبزیاں اور دودھ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے لگیں۔ تو وٹامنوں کی زیادہ مقدار میسر آئے گی لیکن اس سے صحت میں کوئی غیر معمولی اضاف نہیں ہوگا ۔ ہرشخص اپنی جسمات کے مطابق ان کی ایک معین مقداری ہضم کرسکتا ہے۔ آدمی صرف وٹامن پر زنده نہیں رہ سکتا ، بعض آدمی ان کی دھن میں متوازن غذا کے دیگر اجزا کی طرف سے بے پروائی برتنے لگتے ہیں ۔ وٹامتوں کے متعلق دوسری غلطی یہ ہے کہ حرارت ان کے لیے سخت مضر ہے اور یہ کہ اگر ہم وحشی انسانوں کی طرح ہرغذا کو پکائے بغیر استعمال کرنا شروع کردیں تو ہماری صحت بہت عمدہ ہو جائے گی ۔ تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ تمام وٹامن حرارت سے ضائع نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن اس سے سب سے بڑا یہ نقصان ہوگا کہ جو بیکٹیریا آپ کے کھانے میں پایا جاتا ہے وہ زندہ رہے گا۔ جس سے آپ بیمار بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس لئے تمام ڈاکٹر یہ کہتے ہیں کہ کھانا ہمیشہ پکا کر کھائیے تا کہ بیکٹیریا اس کھانے سے ختم ہو جائے تا کہ آپ بیمار نہ پڑھیں اور آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں

Leave a Comment