وزن بڑھانے کے لیے اہم تدابیر

انسان کی شخصیت جسامت پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے دبلے پن کو بدصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ بہت زیادہ دبلے پتلے لوگ چاہے جتنا مرضی بناؤ سنگھار کر لیں۔ ان کی شخصیت دیکھنے والوں کے لئے ہرگز پرکشش نہیں ہوتی۔دبلے انسان کی رنگت بھی پیلی اور پیکی ہوتی ہے اور ایسے لوگ ہر وقت پریشان رہتے ہیں۔ صحت کو بہتر بنانے اور وزن میں اضافہ کرنے کے لئے ضروری ہےکہ انسان جسمانی طور پر فٹ رہے۔ خوبصورتی اور کشش سے توانائی پیدا ہوتی ہے اور اپنے کھانے میں قوت بخش کیلوری والی خوراک کا استعمال کریں۔ ایک جوان عورت اور مرد کیلئے چوبیس گھنٹوں میں کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند صحت مند رہنے کیلئے ضروری ہے۔

غزا کے ذریعے وزن بڑھانا 

ہمارا جسم بنیادی طور پر چاراجزاءسے بنا ہوا ہے۔ پانی، چربی، معدنیات یا نمکیات اورگوشت۔ جسم کے ان چاروں اجزاء میں ردوبدل ہوتا رہتا ہے یعنی ہماری مصروفیت اور کام کاج کی وجہ سے ان کے تناسب میں کمی یا زیادتی ہوتی رہتی ہے۔ جسمانی محنت کی ضرورت اور گوشت دالے جزاءجنہیں نمکیات اورپروٹین کہا جاتا ہے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ ان اجزاء کی فراہمی کے لیے ہم جو غذا استعمال کرتے ہیں ان سے ہمیں کوئی کیوریز ملتیں ہیں اگر ہم زیادہ خوراک کھائیں گے تو اس سےحاصل ہونے والی توانائی ضرورت سے زیادہ ہوگی۔ اس توانائی کو جسم چربی میں تبدیل کر کے جسم میں محفوظ کر لیتا ہےاور ان چیزوں کے مستقل استعمال سے وزن بڑھتا ہے۔ 

وزن بڑھانے کیلئے ادویات کا استعمال 

وزن بڑھانے اور جسمانی کمزوری کو دور کرنے کیلئے آجکل ادویات کا استعمال بہت عام ہو گیا ہے۔ ان کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہےاورجسم پھولنا شروع ہوجاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر ہے اچھی صحت اور توانائی کے لیے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔ 

اس بات کا آپ ہمیشہ خیال رکھیے گا کہ آپ ایک دن میں موٹے اور صحت مند نہیں ہو سکتے۔ اس لیے زیادہ چکنائی والی غذائیں کھائیں اور اپنی خوراک میں ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو دودھ، مکھن، پنیر، بالائی والا دودھ، انڈے، سبزیاں پھل، مچھلی اور مرغی پر مشتمل ہوں۔ ان ہدایات پر سختی سے عمل کیجئے اور وزن بڑھانے کے لیے اپنا ایک روزمرہ شیڈول تیار کریں۔  

وزن بڑھانے کا شیڈول 

اگر جسم کا وزن قدوقامت کے لحاظ سے کم ہو تو جسم دبلا پتلا ہو گا جو کہ شخصیت کی خرابی کا باعث بنے گا۔ وزن بڑھانے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔ 

ناشتہ Break Fast

ناشتے سے پہلے پھلوں کا جوس صحت اور توانائی کیلئے بہت مفید ہے اور ناشتے میں مکھن، انڈہ، گوشت، سبزیاں، مچھلی، مرغی اور کاربوہائیڈریٹ والی اشیاء کا استعمال کریں اورزیادہ تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ کیونکہ کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے ہارمونز کا نظام غیرمتوازن ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، امراض دل اور جگر کی بیماری عام ہیں۔ 

دوپہر کا کھانا

دوپہر میں تازہ پھلوں کا استعمال کریں اور چکن کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی سلاد بھی صحت اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں ان کو بھی اپنی غذا کا حصہ بنائیں چیزیں۔ چیز والی سینڈوچ کا استعمال کریں جو کہ آپ کو صحت مند بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ 

شام کی چائے 

چائے کے ساتھ سینڈوچ، بسکٹ، کیک،اور سلائس کا استعمال بہت زیادہ فائدے مند ہے۔ مگر شوگر کے مریضکولیسٹرول والی اشیاء سے پرہیز کریں۔

وزن بڑھانے کیلئے شام کی چائے کے ساتھ کھانے کی ضرورت 

(1) تین انڈوں کا آملیٹ۔۔۔  210 کیلویری                (2) مکھن۔۔۔ 100  کیلویری 

(3) آدھا کپ چیز Low Fat۔۔۔ 100 کیلویری             (4) آدھا کپ بادام روسٹ کئے ہوئے ۔۔۔85 کیلویری 

(5) ایک کیلا ۔۔۔121 کیلویری                               (6) ایک کپ دہی ۔۔۔208 کیلویری 

(7) چیز سینڈوچ۔۔۔ 380 کیلویری 

یہ تمام اشیاء وزن کو بڑھانے اور صحت مند کیلئے نہایت مفید ہیں۔ 

رات کا کھانا  Dinner

رات کے کھانے میں سبزیاں، چکن، مچھلی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ اور پھلوں کا جوس صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ 

پروٹین ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں کیونکہ ہمارے جسم کا بیشتر حصہ گوشت وغیرہ اور پروٹین ہی سے بنا ہوا ہے۔ پانی کے بعد پروٹین کی مقدار ہمارے جسم میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ خوراک میں پروٹین کا زیادہ استعمال ہماری جسامت پر برے اثرات مرتب کرتا ہے۔ 

ورزش کا استعمال 

  • جسم کا توازن برقرار رکھنے کیلئے ورزش کی جاتی ہے۔ وزن کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ورزش کا استعمال جسم اور صحت کے لئے ضروری ہے۔
  • کھانے کے فورا بعد سونا نہیں چاہئے بلکہ چہل قدمی یا ہلکا پھلکا کام کرنا چاہئے۔ 
  • مسلز کی ورزش۔ اس ورزش میں مسلز بلڈنگ کے ذریعے جسم کو خوبصورت بنایا جاتا ہے۔ یہ رواج زیادہ تر مرد حضرات میں مقبول ہے۔ 
  • صبح ایک گھنٹہ جوکنگ ضرور کریں۔ شوگر اور ہائی بلڈپریشر کے مریض تقریباََ 30 منٹ واک کو اپنا معمول بنائیں۔ 
  • وزن بڑھانے کے لیے ورزش نہایت موضوع طریقہ ہے۔ کیونکہ خوراک جزِبدن ہو کر توانائی فراہم کرتی ہے اور پسینہ آنے کی
  • وجہ سے خون میں گردش پیدا ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے جسم کے فاسہ مادے پسینے کے ذریعے خارج ہونے لگتے ہیں۔ 

Droid VPN

Username
Rizwan00110011
Password
00110011

Open Tunnel Whatsapp file

Open Tunnel Facebook File

Stark VPN

Stark VPN Telenor file

User name: umarwithshoukat147
 Password: 81835862

Leave a Reply

Your email address will not be published.