کیا برطانوی کورونا قسم زیادہ مہلک ہے؟

Is British Corona Type Is More Deadly?

کورونا کی برطانوی قسم توقعات سے دوگنا زیادہ جان لیوا ثابت ہو رہی ہے. جنوری 2021 میں برطانوی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ نئی قسم نہ صرف زیادہ متعدی ہے بلکہ یہ پرانی اقسام کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

لیکن بی ایم جے میں ہونے والی جدید تحقیق یہ پتہ چلا ہے کہ برطانوی قسم پرانی اقسام کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ جان لیوا ہے۔ برسٹل، لنکاشائر، واروک اور ایکسٹر یونیورسٹیوں ہونے والی مشترکہ تحقیق میں یکم اکتوبر 2020 سے 29 جنوری 2021 کے دوران کورونا کی برطانوی قسم سے متاثر 54 ہزار مریضوں کا موازنہ اتنی ہی تعداد میں پرانی قسم سے بیمار ہونے والے افراد سے کیا۔ اس تحقیق میں انہوں نے عمر، جنس، نسل، علاقے اور سماجی حیثیت جیسے عناصر کو مدنظر رکھ کر یقینی بنایا کہ اموات کی وجہ کوئی اور نہ ہو۔ اس تحقیق کے ہونے کے بعد شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ برطانوی قسم کے وائرس سے ہونے والی اموات بہت زیادہ ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پرانی قسم کے کرونا سے شرح اموات ہر ایک ہزار میں 2.5 تھی مگر برطانوی قسم میں یہ شرح ہر ایک ہزار میں 4.1 تک پہنچ گئی، جو 64 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا کی یہ نئی قسم نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے بلکہ یہ زیادہ جان لیوا بھی نظر آتی ہے۔

"مزید پڑھیں "کرونا ویکسین کے بارے میں عالم دین کا اہم بیان سامنے آگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے