کیا اسپرے کورونا وائرس کو مارنے کے لیے تیار ہے؟

Is The Spray Ready To Kill The Corona Virus?

ترکی میں محققین نے کورونا کے خلاف اہم جیت حاصل کرلی. ترکی کے محققین نے کورونا وبا سے بچاو کے لئے ویکسین کے متبادل اسپرے تیار کر لیا۔ ترک محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اسپرے ایک منٹ میں کورونا کا خاتمہ کر سکتا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اسپرے کا استعمال مکمل طور پر محفوظ ہے.یہ اہم پیش رفت برصہ کی یولودیگ جامعہ میں کی گئی۔ محققین نے اس اسپرے کو جینوسن کا نام دیا ہے.جو کہ ایک منٹ میں مکمل طور پر کورونا وائرس کے خاتمے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مائیکرو بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تیار ہونے والے اس محلول کو جانچ کے بعد محفوظ قرار دیا گیا ہے اور اس سپرے کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سپرے سے بیکٹیریا اور وائرس کی افزائش رک جاتی ہے۔ اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کے نیسل اسپرے ایک منٹ کے اندر وائرس کو مار ڈالتا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خلیوں پر اثراندار نہیں ہوتا۔ جس سے خلیوں اور جھلیوں کو نقصان نہیں پہنچتا لہذا اس کا مطلب ہے کہ یہ استعمال کرنا محفوظ ہے کیونکہ اس سے انسانی خلیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔

“مزید پڑھیں “کرونا ویکسین کے بارے میں عالم دین کا اہم بیان سامنے آگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.