جامن (پھل اور بیج) کے فوائد

Jambul (Fruit & Seeds) Benefits.

موسم برسات میں جسم میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے الٹی آتی ہے سر بوجھل ہو جاتا وغیرہ ۔ موسم برسات میں یہ بھی دیکھا گیا ہے، کہ اگر تھوڑا سا پیٹ بھر کر کھایا جائے تو میدہ بوجھل ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہاضمے کا نظام خراب ہو جاتا ہےبرسات کے مختصر موسم میں پیدا ہونے والا پھل جامن نہ صرف تیزابیت کو ختم کرتا ہے، بلکہ ہاضمے کے نظام کو بھی بہتر کرتا ہے جامن کا کھانا آواز کو درست اور گلے کو صاف کرتا ہے اور رات کو سوتے وقت منہ سے پانی بہنے کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

جامن سے بہت سی اور بیماریوں دور ہوتی ہیں ۔ جیسے کہ معدے کی بیماریاں ,آنتوں میں جلن اور خراش کا ہو نہ , بلڈ پریشر کو نارمل رکھنا, شوگر کنٹرول کرنا اور کھانا ہضم کرنا شامل ہیں . تحقیق سے معلوم ہوا کہ جامن بلڈ میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جامن جسم میں انسولین کی حساسیت بھرا تے ہیں۔

جامن کھانے سے خون کا گاڑھا پن ۔ یہ پھل جگر کی بیماری کے لیے بھی مفید ہے۔ جامن میں آئرن بھی پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ خون کی کمی والے لوگوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ جامن میں پروٹین کاربوہائیڈریٹ اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔

جامن انسان کو دل کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ کیونکہ اس میں پوٹاشیم بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے۔ سو گرام جامن میں 50 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے۔ دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتا ہے ۔ جامن کا بقائدگی سے استعمال رانوں کو سخت ہونے سے بھی روکتا ہے۔

جامن سے شوگر کو کنٹرول کرنے کا طریقہ۔

جامن کی گٹھلیاں ڈائبٹیز کے پیشنٹ کے لیے مفید مانی جاتی ہیں۔ آپ جامن کی گٹھلیوں کو لے کر خشک کر لیں اور اس کو گرائنڈ کرکے پاؤڈر بنا لیں. پھر صبح نہار منہ اور رات سونے سے پہلے چائے کا آدھا چمچ پانی کے ساتھ لیں. اس سے آپ کی شوگر کنٹرول میں رہے گی۔

مزید پڑھیں “بلیک نمک کے فوائد“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.