کورونا ویکسین کے بارے میں ایک مسلم سکالر کا اہم بیان

Muslim Scholar Given Important Statement About Corona Vaccine.

مسلمان عالم دین کے ایک گروپ اسمبلی آف مسلم جیورسٹ آف امریکا (اے جے ایم اے) نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے۔ اس فتویٰ عالم دین کا کہنا تھا کہ کووِڈ 19 کی ویکسین اسلام میں نہ صرف جائز ہے بلکہ لازمی ہے کیوں یہ ویکسین میں ایک انتہائی مہلک مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا میں ہونے والے ایک سیمینا میں مسلمان عالم دین کا کہنا تھا کہ چونکہ ویکسین کا مقصد ایک مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اس لیے ویکسین لگوانے پر کوئی مذہبی پابندی نہیں ہے۔

سیمینار میں شرکت کرنے والے علما اور ڈاکٹروں نے کہا کہ کورونا وائرس بیماری کی وجہ سے دنیا بھر میں 22 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 10 کروڑ 2 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔ اس لیے اگر مذہبی پابندی لگا کر اس ویکسین کو لگانے سے لوگوں کو روکا جائے گا۔ تو یہ مرض اور زیادہ پھیلے گا۔ 

"مزید پڑھیں "تمباکو نوشی کرنے والے افراد پر کوڈ 19 کا اثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے