سرسوں کے تیل کے جسم کے لیے فوائد

Mustard Oil Benefits For Body.

،سرسوں کا تیل صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ بالوں میں لگانا ہو یا درد کی شکایت کھانا بنانا ہو یا کسی بیماری کے علاج میں غرضیکہ ہر چیز میں سرسوں کا تیل یاد آتا ہے۔ پورا سرسوں کا پودا ہمارے لیے بہت مفید ہے۔ سرسوں میں بڑی تعداد میں وٹامن ای، فیٹی ایسڈز، الفا لائینولنک ایسڈ، اینٹی بیکٹریل، ﺣﯿﺎﺗﯿﻦ ﺏ، ﮐﯿﻠﺸﯿﺌﻢ، آئرن، ﮔﻨﺪﮬﮏ، اینٹی فنگل، صفر کیلوریز اور بیٹا کیروٹن پایا جاتا ہے۔ جو آپ کے جسم کے لیے بہت سے مختلف فائدے رکھتا ہے۔

افادیت۔

پیٹ میں گیس کی شکایت ہو تو سرسوں کا استعمال کریں۔

ذہنی دباؤ اور نفسیاتی بیماریوں سے جان چھڑانے کے لئے سرسوں کے تیل کا استعمال کریں۔

ہاتھ، پائوں کی خشکی اور ایڑھیاں پھٹ جائیں تو اس مسئلہ کے حل کے لیے بھی سرسوں کا تیل استعمال کریں۔

رگیں چڑھنے کی بیماری یا جسم سن ہونے کی شکایت ہو تو سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔

سرسوں کا استعمال بھوک بڑھاتا ہے اور جسم کو ضروری حیاتین کی فراہمی کرتا ہے۔

چھ سے آٹھ مہینے کے بچوں کے لئے سرسوں کے تیل کی مالش بہت مفید ہے۔ یہ ان کی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کی مالش سے بچوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

آنکھوں کی تکلیف کی شکایت ہے تو سرمے میں تھوڑا سا سرسوں ڈالیں اور اس کو آنکھوں میں لگالیں۔ اس کے استعمال سے آپ کی آنکھوں کو راحت ملے گی۔

کان کا درد، کمر درد ہو یا دانت کا درد سرسوں کا استعمال نہ بھولیں۔

خواتین کو جسم میں ورم، درد اور سوجن کی شکایت ہوتی ہے۔ان مسائل میں اگر آپ سرسوں کے تیل کی مالش کریں تو یہ فائدہ مند ہے۔

قبض کی شکایت میں آپ سرسوں پکا کر کھائیں۔

ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﺧﺎﺭﺵ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﺠﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﺳﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﯿﻞ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔

سرسوں کا مکھن بھی آپ کی ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے۔

استعمال۔

سرسوں کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

سرسوں کا مکھن بھی آپ کی ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے۔

سرسوں کا ساگ پکا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

جلد کے لئے۔

سرسوں کے تیل میں شامل وٹامن ای جلد کی خوبصورتی کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔سرسوں کے تیل کو ابٹن اور بیسن میں ملا کر لگائیں، آپ کی جلد روشن و چمکدار ہوجائے گی۔ آئلی جلد کے لئے انڈے کی سفیدی میں مکس کرکے لگائیں۔ یہ آئل کنٹرولنگ کا کام بھی کرتا ہے۔ خشک جلد کے لئے انڈے کی زردی میں مکس کرکےاستعمال کریں۔اس سے خوش کی کنٹرول ہوتی ہے۔

بالوں کے لئے۔

صدیوں سے سرسوں کا تیل بالوں کو لمبا، گھنا اور مضبوط بنانے کے لئےاستعمال کیا جارہا ہے۔ انڈے دہی میں سرسوں کا تیل مکس کرکے ہفتے میں ایک بار لگائیں۔ پیاز کے پانی میں سرسوں کا تیل اچھی طرح مکس کرکے لگائیں۔اس سےخشکی، سکری کے مسائل قابو رہیں گے۔

“مزید پڑھیں “ایلو ویرا بٹر فوائد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.