چینی کے جسم پر منفی اثرات

Negative Effects Of Sugar On The Body.

کیا شکر یا چینی زہر ہے ۔ یہ سوال ہر کسی کے دماغ میں آتا ہے۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ شخص ایک دن میں کتنی چینی کھانے میں استعمال کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے روزانہ پچیس گرام شکر انسانی صحت کے لیے بہترین قرار دی ہے۔ لیکن ایک رپورٹ کے مطابق ہر پاکستانی 62 گرام شکر دن میں استعمال کرتا ہے۔ زیادہ چینی کھانا بہت سی بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہے۔

ذیابیطس۔ 

عالمی ادارہ صحت کی ریسرچ کے مطابق اگر کوئی شخص 25 گرام ان سے زیادہ دن میں شکر استعمال کرتا ہے۔ تو اس کو ڈائبٹیز کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ کیوں کہ شکر کے زیادہ استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ 1.1 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

دل کی بیماریاں۔

دل کی بیماریوں کا ڈائریکٹ تعلق ذیابیطس سے بھی ہوتا ہے. دل کی بیماری زیادہ تر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد میں موت کی وجوہات میں سرفہرست ہے۔ اگر آپ دل کی بیماری سے بھی بچنا چاہتے ہیں تو شوگر کو روزانہ کم استعمال کریں۔

چربی میں اضافہ۔

چینی میں موجود عنصر مونو سکیرائیڈ ہوتے ہیں۔ جو آپ کے جگر کو زیادہ چربی جمع کرنے پر مجبور کرتا ہیں۔ پھر وقت گزرنے کے ساتھ فیٹی لیور نامی بیماری میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

خون کی شریانوں میں تنگی ۔

چینی کی آم دن میں زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے خون میں انسولین بھی بڑھ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے خون کی گردش سست ہو جاتی ہے۔ جب انسولین جسم میں زیادہ ہو جاتا ہے، پھر اس کی وجہ سے شریانوں میں مسلز سیلز کی گردش معمول سے زیادہ تیز ہواتی ہے۔ جس کی وجہ سے شریانوں کی دیواروں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے اور اس تناؤ کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر یا فالج کا اٹیک بھی ہو سکتا ہے ۔

بھوک میں اضافہ۔

شکر آپ کے اندر بھوک کا احساس بڑھاتی ہے، اگر انسان عام مقدار سے زیادہ شکر کھاتا ہے۔ تو اس کو بھوک کا احساس بھی مر جاتا ہے۔ یہ اس وجہ سے ہوتا ہے کیوں کہ چینی دماغ کے پیٹ بھرنے کے احساس کی صلاحیت متاثر کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے انسان ہر وقت بھوکا محسوس کرتا ہے اوروہ جتنی بھوک ہو اس سے زیادہ مقدار میں کھانا کھاتا ہے۔

.کولیسٹرول میں اضافہ

چینی اور کسٹرول کے درمیان ایک بہت گہرا تعلق ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق جو لوگ روزمرہ کے کھانوں میں زیادہ چینی استعمال کرتے ہیں۔ ان میں ذیابیطس اور موٹاپے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوجااتی ہے ۔ جو جسم کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے۔

“مزید پڑھیں “جسم پر کاربونیٹیڈ مشروبات کے اثرات۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.