وزن کم کرنے کیلئے ناشتے میں دلیہ

Oats For Breakfast Weight Loss.

دلیہ ایک صحت بخش غذا ہے۔ اس کے بہت سے فائدے ہیں. جس سے لوگ ابھی تک ناواقف ہیں۔ دلیہ میں پروٹین، فائبر اور وٹامن بی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور یہ تینوں اجزا وزن کو کم کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ روزانہ  سبزیوں کے ساتھ دلیہ .سے بھرا پیالہ کھانا آپ کے اضافی وزن کو کم کرسکتا ہے۔

انتہائی کم کیلوریز۔

دلیہ ایک ایسی غذا ہے۔ جس میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں- ناشتہ میں کھائے جانے والی دیگر غذاؤں کے مقابلے میں دلیہ میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہے- دلیہ توانائی حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

فائبر کی بھاری مقدار۔

فائبر سے بنی غذائیں آپ کا وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں کیوں کہ فائبر پر مشتمل غذائیں کھانے سے آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ زیادہ کھانا کھانے سے محفوظ رہتے ہیں۔100 گرام دلیہ میں 18 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ جو آپ کے ہضم کے نظام کو بھی بہتر کرتا ہے۔ اگر آپ صبح ناشتے میں ایک پیالہ دلیہ کا کھائیں، تو آپ کو دوپہر تک بھوک نہیں لگے گی۔ 

.ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے بہتر

دلیہ میں گلوکوز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اگر کوئی ذیابیطیس کا مریض بھی اس کو صبح کے ناشتے میں استعمال کرے۔ تو اس کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی، بلکہ اس کے جسم میں شوگر کی سطح متوازن رہے گی اور وزن میں بھی کمی آئے گی۔

.پروٹین

دلیہ پروٹین حاصل کرنے کے لئے بھی ایک بہترین خوراک ہے۔ پروٹین نہ صرف میٹابولزم کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ وزن کو بھرنے سے بھی روکتے ہیں اور آپ کے جسم میں توانائی بی پوری رکھتے ہیں۔ 

. قبض سے بچاؤ

دلیہ قبض کے خاتمے کے لیے بھی ایک بہترین خوراک ہے۔ دلیہ نظامِ ہضم کو بہتر کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ اس مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔ قبض بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہے. لیکن دلیہ کا روزانہ استعمال ان سب سے آپ کو محفوظ رکھتا ہے۔

“مزید پڑھیں “وزن کم کرنے کے لئے ضروری غذائی اجزاء

Leave a Reply

Your email address will not be published.