Polishing Teeth At Home.

جس طرح انسان اپنے چہرے کی خوبصورتی سے پہچانا جاتا ہے. اسی طرح وہ اپنے دانتوں کی خوبصورتی سے بھی پہچانا جاتا ہے اور اگر چہرہ صاف ہو لیکن دانت صاف نہ ہو تو یہ چیز اچھی نہیں لگتی۔ آج میں آپ کو گھر بیٹھے دانتوں کو صاف کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔  

ہلدی پاؤڈر

ہلدی آپ کے دانتوں کے لیے بہت مفید ہے۔ ہلدی میں ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو آپ کے دانت صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی لے کر سرسوں کے تیل میں مکس کریں۔ یہ گاڑھا پیسٹ بن جائے گا۔ پھر یہ پیسٹ اپنے برش پر لگا کر اس سے دانت برش کریں اور کچھ دیر بعد پانی سے دھو لیں ۔ یہ عمل صبح نہار منہ کریں ۔

کوئلہ

کوئلے میں ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں. جو آپ کے دانتوں کو صاف کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔ تھوڑا سا کوئلے کا پاؤڈر لیں اور اس کو برش پر لگا کر اچھی طرح دانت صاف کریں اور کچھ دیر بعد پانی سے دھو لیں۔ جن حضرات نے دانتوں پر کیپ لگوایا ہوا ہے وہ کوئلے کے استعمال سے گریز کریں ۔ 

نمک

نمک آپ کے دانتوں کی صفائی کے لیے بہترین ہیں۔ تھوڑا سا نمک برش لگائیں اور برش کرلیں۔ یہ عمل روزانہ دھرائیں۔ جن لوگوں کے کے منہ میں کوئی دانہ نا یا چھالا ہے وہ اس عمل کو نہ کریں کیونکہ نمک سے ان کو تکلیف ہوگی۔ 

Leave a Comment