آلو فیس واش

Potato Face Wash.

آلو کھانے میں تو بہت مزے دار ہوتا ہے اور لوگ اس کو بہت شوق سے کھاتے بھی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کی سکن کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔ آلو ایک بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر بی کام کرتا ہے اور اس کا استعمال آپ کی سکن کو قدرتی طور پر صاف کرتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے آلو کے ساتھ گھربیٹھے فیس واش  بنا سکتے ہیں۔ جس کے استعمال سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے، داغ دھبے اور جھائیوں کا خاتمہ ہوگا اور آپ کا چہرہ صاف نظر آئے گا۔ 

.اجزاء۔

چھلے ہوئےدو آلو کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے۔

کسی بھی صابن کا چورا۔

لیموں کا رس۔

.طریقہ

سب سے پہلے آپ نے تین آلو لینے ہیں اور ان کو اچھی طرح بوائل کر لینا ہے۔ جب وہ اچھی طرح نرم ہو جائیں پھر اس میں ایک لیموں کا رس ڈال کر کچھ دیر اور پکائیں. اب آپ نے کوئی صابن کدوکش کیا ہوا اس میں شامل کر لینا ہے اور اس تمام اجزاء کو 20 منٹ اچھی طرح پکانا ہے۔ جب جھاگ بہت زیادہ ہونے لگے تو ہلکی آنچ کرلیں ۔ لیکن 20 منٹ لازمی ان کو پکائیے۔ اب ان کو پتیلی سے نکال کر چھان لیں اور جو آمیزہ تیار ہوا ہے اس کو ٹھنڈا کر کے ایک بوتل میں بھر لیں۔ جب بھی منہ دھونا ہو اس فیس واش سے دھوئیں۔

اس عمل کو زندگی کا حصہ بنالیں تاکہ اس کے نتائج سے آپ فائدہ اٹھا سکیں۔

“مزید پڑھیں “جلد کو سفید کرنے کے لئے وٹامن ای کیپسول کریم۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.