Pulses For Weight Loss.

گھر یا آفس میں بیٹھے رہنے کی وجہ سے لوگوں کا وزن بڑھ جاتا ہے.وزن بھر نے کی وجہ سے لوگ بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں, جیسے بلڈ پریشر، شوگر، دل کی امراض وغیرہ۔ وزن بڑھنے کی اصل وجہ یہ ہے کے لوگ اپنے کھان پین پردھیان نہیں رکھتے، جس سے کی وجہ سے ان کے وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اگر ایسے لوگ زیادہ ڈائٹنگ ایک ساتھ کریں گے۔ تو یہ ان کیلئے خطرناک بھی ہوسکتا ہے, کیونکہ ان کی قوت مدافعت ڈائٹنگ کی وجہ سے کمزور ہوسکتی ہے اور انہیں کام کرتے وقت کمزوری محسوس ہوسکتی ہے۔ آگر کریش ڈائٹنگ کی جائے تو اس سے کمزور ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے کوشش کرنی چاہئے کہ قدرتی اجزاکا استعمال کرتے ہوئے ڈائٹنگ کریں۔ اج اس ٹوپک میں کچھ دالیں کے بارے میں بتاؤں گا۔ ان کے استعمال سے آپ کو وزن کم کرنے میں آسانی ہوگئی۔

مسور کی دال۔

یہ دال ذائقے میں بہت بہترین ہے. اس لیے اکثر لوگوں کو یہ بہت پسند ہوتی ہے۔ اس دال میں فائبر زیادہ ، فیٹ اور کاربوہائیڈریٹ کم ہوتے ہیں۔ فائبر کی زیادہ مقدار وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ س دال میں وٹامنز، منرلز بھی موجود ہوتے ہیں۔ 100 گرام مسور کی دال میں 352کیلوریز ہوتی ہیں۔

ارہڑ کی دال۔

دالوں میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ ہی وجہ ہے کہ اسے ہفتے کے سات دن آرام سے مختلف اوقات میں کھایا جاسکتا ہے اور اس دال کو کھانے سے معدے پر بوجھ بھی محسوس نہیں ہوتا۔ اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس  کی وجہ سے اس دال کو کھانے کے بعد کچھ اور کھانے کا دل نہیں کرتا۔

مونگ کی دال۔

اس دال میں پروٹین اور فائبر کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔مونگ کی بغیر چھلی ہوئی دال سے عموماً کھچڑی بنائی جاتی ہے ،اس سے تیار کردہ کھچڑی میں غذائیت ہوتی ہے جس سے انسان کا پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اس دال کو سادہ انداز میں پکاکر کھائیں یہ آپ کا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

“مزید پڑھیں “وزن کم کرنے کے لئے ضروری غذائی اجزاء

Leave a Comment