Raisins Benefits For Health.

کشمش ایک گولڈن رنگت کا میوا ہے. جو انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے. کشمش میں وٹامن اور معدنیات ہوتے ہیں۔ کشمش چربی سے پاک اور کولیسٹرول سے پاک ، اینٹی آکسیڈینٹس میں اعلی ، اور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ آج آپ کو اس ٹاپک میں صحت کے لئے کشمش کے فوائد بتاؤں گا.

نیند کی کمی کا خاتمہ۔

 کشمش آئرن سے بھرپور ایک میوا ہے.اس میں موجود آئرن آپ کی نیند کی کمی کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 

بخار سے بچاؤ۔

کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس وائرل اور بیکٹیریا انفیکشن سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں.جس سے انفیکشن کے نتیجے میں ہونے والے بخار کے موقع بھی کم ہو جاتے ہیں۔

قبض سے نجات۔

کشمش میں فایبر اور ٹاٹارک ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں.ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ کا استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے ۔ 

معدے کی تیزابیت میں کمی۔

کشمش میں پوٹاشیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے. جو معدے کی تیزابیت کو ختم کرنے کے لیے بہت مفید ہے. اگر معدے کی تیزابیت میں اضافہ ہو جائے تو جلدی امراض ، جوڑوں کے امراض ، بالوں کے گرنا، امراض قلب اور کینسر تک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے۔

کشمش خون کی کمی دور کرنے کے لیے اہم ترین جز ہے کیونکہ یہ آئرن سے بھرپور میوہ ہے. کشمش ایک میٹھا میوا ہے. تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کویہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔ 

آنکھوں کے لیے بہترین۔ 

کشمش میں موجود اجزاء عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری ، موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ کرتے ہیں.اس میوے میں موجود بیٹاکیروٹین ، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدددیتے ہیں۔ 

جسمانی توانائی۔

کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی کی بدولت یہ میوہ جسمانی توانائی کے لیے بھی بہترین ہے.کشمش کا استعمال وٹامنز ، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کو جسم میں موثر طریقیسے جذب ہونے میں بھی مدددیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ باڈی بلڈرز اور ایتھلیٹس کشمش کا استعمال عام کرتے ہیں ۔

Leave a Comment