چہرے کے سیاہ حلقوں کو قدرتی طور پر دور کریں

Remove Dark Circles Naturally.

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے چہرے کی خوبصورتی پر ایک سوالیہ نشان ہوتے ہیں۔ اگر آپ کا رنگ صاف ہو لیکن آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے ہو تو، آپ کی خوبصورتی کم ہو جاتی ہے۔ آج اس ٹوٹکے میں میں آپ کو ان سے چھٹکارا پانے کا طریقہ بتاؤں گا۔

اجزاء۔

سات بادام۔

طریقہ۔

آپ نے سات باداموں کو لے کر پوری رات کے لیے پانی میں بھگو دینا ہے۔ پھر اگلے دن ان کے چھلکے اتار کر ان کو گرینڈر میں اچھی طرح گرینڈ لینا ہے. گرینڈ کرنے کے بعد وہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار کر لیں گے۔

استعمال کرنے کا طریقہ۔

سب سے پہلے آپ نے اپنا منہ اچھی طرح دھو لینا ہیں۔ پھر آپ نے باداموں کی پیسٹ اپنے آنکھوں کے حلقوں پر لگا کر بیس منٹ کے لیے چھوڑ دینا ہے۔ اس کے بعد آپ نے اپنا منہ صاف پانی سے دھو لینا ہے۔ ہفتے میں تین دن اس کو استعمال کرنا ہے۔ پھر اس کا رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔

“مزید پڑھیں “دھنیا جلد کو سفید کرنے کے لئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.