روسی ویکسین کو کورونا وائرس کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

Russian Vaccine Considered best treatment for Corona Virus.

کووِڈ19 کے خلاف بہت سے ممالک اس سے بچاؤ کے لئے ویکسین تیار کی تیار کی ہے. ان ممالک میں روس بھی شامل ہے.روس میں تیارکردہ ویکسین سپوتنک پنجم کووِڈ19 کے مرض کے خلاف 91۰6 فی صد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ ماہرین اس ویکسین کو 90 فیصد زیادہ مؤثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ روس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کی رپورٹ کی نگران مصنفہ اور روس کے جمالیا قومی مرکز برائے وبائی امراض اور مائیکروبائیالوجی کی ماہر انا دولژیکوفا کا کہنا ہے کہ سپوتنک پنجم کی دو خوراکیں بہت کووِڈ19کے مریض کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں.اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے شرکاء میں اس نے بہتر نتائج دیے ہیں۔

روس کی وزارتِ صحت کے تحت جمالیا قومی تحقیقاتی مرکز برائے وبائی امراض اور مائیکروبیالوجی اس ویکسین کے نتائج کوشائع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روس کے ڈاکٹروں کو کہنا تھا کے سپونتک پنجم کی خوراک کی لاگت 10 ڈالر سے بھی کم ہوگی اور یہ فروری 2021ء سے دستیاب ہوگی۔ ڈاکٹر نے اس ویکسین پر مزید بات کرتے ہوئے بتایا کے ایک عام فرد کو کووِڈ19 سے بچاؤ کے لیے اس ویکسین کی دو خوراکیں لگانے کی ضرورت ہوگی اور ان دونوں کی کل قیمت 20 ڈالر سے بھی کم ہوگی۔

روسی فنڈ کے مطابق یہ ویکسین ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر مبنی دوسری غیرملکی ویکسینوں کے مقابلے میں دُگنا یا اس سے بھی زیادہ سستی ہوگی۔ روسی شہریوں کو یہ ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیںایسا ٹیسٹ جو کورونا کے مریضوں کی زندگی کے خطرے کا پتا ہے 

Leave a Reply

Your email address will not be published.