دن کا آغاز پانی سے ، فائدہ مند یا نقصان دہ

Start Day With Water, Benefit or Harm.

پانی اللہ تعالی کی ایک بہترین نعمت ہے. پانی جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے یہ بات سب لوگ جانتے ہیں اور اس بات کو سارے مانتے بھی ہیں۔ لیکن اکثرلوگ سوال کرتے ہیں کہ رات کو سونے کے بعد , صبح اٹھتے ہی نہار منہ پانی پینا فائدہ مند ہوتا ہے؟ تو اس کا جواب ہے ” ہاں”یہ جسم کو کئی فوائد پہنچاتا ہے۔

دماغ کا ایندھن۔

انسانی دماغ کا 73 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ اگر آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہوگی تو آپ کا دماغ صحیح طریقے سے کام نہیں کر سکے گا ۔ نہار منہ پانی پینے سے آپ کا دماغ فریش ہو جاتا ہے اور پھر پورا دن اچھی طرح کام کرتا ہے ۔

ذہنی طور پر چوکنا۔

اگر آپ کو توانائی میں کمی محسوس ہوتی ہے. تو اس سے مراد یہ ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے۔ کیوں کہ پانی کا تعلق توانائی کے ساتھ بھی ہے۔ اگر آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو تو آپ تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔  رات بھر پانی نہ پینے کے بعد نہار منہ اسے پینا جسم کو مثبت جھٹکا لگاتا ہے، جس سے ذہنی چوکنے پن اور توانائی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

.ری ہائیڈریٹ

آج ہماری نیند آٹھ سے دس گھنٹوں کی ہو گئی ہے۔ اس سے مراد یہ ہے، کہ ہم دس گھنٹے پانی سے دور رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور ہمارا جسم دی ہائیڈریٹ ہو جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے صبح اٹھتے ہی ایک یا دو گلاس پانی کے پینے چاہیے۔ اس سے ہمارا جسم ری ہائیڈریٹ ہو جاتا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق کچھ افراد نہار منہ چائے یا کافی کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے. مگر جسم میں پانی کی کمی پوری نہیں ہوتی۔

میٹابولزم۔

نہار منہ پانی پینے کی عادت میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے اور موٹاپے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اگر نہار منہ سادہ ایک گلاس نیم گرم پانی پیا جائے تو یہ پیٹ کی چربی کا کم کرنے میں مددگار ہے۔

“مزید پڑھیں”جامول (پھل اور بیج) فوائد

Leave a Reply

Your email address will not be published.