بالوں کا گرنا بند کریں اور قدرتی طور پر بالوں کو دوبارہ اگائیں

Stop Hair Loss and Regrow Hair Naturally.

انسان اپنی بالوں کی خوبصورتی سے ہی پہچانا جاتا ہے اور اگر یہی بال  گرنا شروع ہو جائے تو یہ ایک بہت بڑا مسئلہ بن جتا ہے. بالوں کا گرنا مردوں میں عام ہوتا ہے، کیونکہ وہ لوگ اپنے بالوں کا خیال نہیں رکھتے۔ مردوں میں گنج پن کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کے بال روزانہ بہت زیادہ گر رہے ہیں، تو آپ کو چاہیے کہ آپ کیسی ڈاکٹر سے رجوع کریں، تاکہ وہ آپ کو اس مسئلے کا کوئی صحیح ہے بتا سکے۔ تاہم بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے بھی آپ کو مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ 

ایلوویرا۔

ایلوویرا قدرت کا ایک بہترین تحفہ ہے یہ آپ کے جسم کو بہت سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ جس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ بالوں کوگرنے سے روکتا ہے۔ ایلوویرا آپ کے سر کو نقصان پہنچانے والی چیزوں سے بچاتا ہے اور ہیئر سیلز کے لیے ایک صحت مند ماحول تیار کرتا ہے۔ جس سے بالوں کی نشوونما بہتر ہوجاتی ہے۔ ایلوویرا جڑوں میں جراثیم کی صفائی کر کے بالوں کو اگنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ بالوں کی نشونما کے لیے آپ ایلوویرا کی جیل سے اپنے سر کی مالش کر سکتے ہیں۔ 

پیاز کا پانی۔ 

جس طرح پیاز انسانی صحت کے لیے مفید ہے اسی طرح اس کا پانی بھی بالوں کی نشوونما میں بہت زیادہ مفید ہے۔ ایک تحقیق کے دوران رضاکاروں کے سروں پر 6 ہفتے تک دن میں دو بار پیاز کا پانی لگایا گیا۔ اس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ پیاز کا پانی بالوں کو گرنے سے روک کر ان کی نشوونما بہتر بناتا ہے۔ پیاز میں سلفر پایا جاتا ہے جو دوران خون کو بہتر کرتا ہے جس سے بالوں کی نشوونما میں بہتری آتی ہے۔ پیاز کا پانی سرکے جراثیم اور انفیکشنز کی بھی روک تھام کرتا ہے۔ پیاز کے پانی کو سر پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، پھر بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔

لہسن۔

لہسن کے بہت سے فائدے ہیں ان میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہےکہ یہ آپ کے بالوں کے گرنے سے روکتا ہے۔ لہسن میں الیسین کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ جو آپ کے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور ان کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔ آپ تیل میں لہسن کو شامل کرکے سرکی مساج کے ذریعے بھی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

 سیب کا سرکہ۔

سیب کا سرکہ سر کے لیے بہترین ہیں۔ یہ سر کی سطح میں تبدیلیاں لاکر خشکی کو دور کرتا ہے۔ چوتھائی کپ سیب سرکے کو چوتھائی کپ پانی میں ملا کر کسی اسپرے والی بوتل میں ڈال لیں اور پھر اپنے سر پر اس کا چھڑکاﺅ کریں۔ اس کے بعد اپنے سر پر تولیہ لپیٹیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک کے لیے بیٹھ جائیں اور پھر بالوں کو دھولیں۔ آپ کو اس کا بہترین رزلٹ ملے گا۔ 

“مزید پڑھیں “ایلو ویرا جیل برائے بالوں کے فوائد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.