املی کے فوائد

Tamarind Benefits.

املی ایک ایسی چیز ہے جو ہر گھر میں پائی جاتی ہے۔ یہ کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئےاستعمال ہوتا ہے۔ حیدرآبادی کھانے تو املی کے بغیرادھورے سمجھے جاتے ہیں۔ املی کا استعمال دیسی کھانوں میں میں جان لے آتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ املی طبی لحاظ سے بھی کتنی مفید ہے۔املی وٹامن سی ،ای اور بی،کیلشیم،فاسفورس،آئرن ،پوٹاشیم ،میگینز اور غذائی فائبر کا خزانہ ہے۔املی میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعداد اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں۔

دل کے صحت۔

املی میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

ذیابیطس پر کنٹرول۔

شوگر کے مریضوں کے جسم میں کاربوہائیڈریٹسجاکر چینی یا چربی کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے جسموں میں شوگر کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ املی کا استعمال وزن میں کمی کےساتھ ذیابیطس کے اتار چڑھاؤ کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

نظام ہضم۔

املی کا استعمال نظام ہضم کو بہتر بنانے کے لئے بہت مفید ہے۔ املی کا استعمال قبض، گیس اور معدے کے دیگر مسائل سے بچاکر معدہ کو طاقت دیتی ہے۔

وزن میں کمی۔

املی کا استعمال وزن میں کمی کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ املی کا استعمال بھوک کم کرتی ہے اور یہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی۔ اس کی وجہ سے آپ کا وزن نہیں بھرتا۔

قوت مدافعت۔

املی میں موجود وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہیں۔املی میں موجود وٹامن سی قوت مدافعت کے نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچا کر صحت مند زندگی کو یقینی بناتی ہے۔

“مزید پڑھیں “کام میں مصروف افراد کے لئے صحت مند ناشتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.