بال گرنے اور گنجے پن کے آزمودہ ترین دیسی ٹوٹکے

بال انسان کی خوبصورتی کا اہم حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ شخصیت میں بھی مقناطیسی کشش پیدا کرتے ہیں.  جسمانی صحت اور حسن کی طرح بالوں کی حفاظت اورنگھداشت بھی بہت ضروری ہے۔ تاکہ بالوں کو خوبصورت اور پرکشش بنایا جا سکے۔ بالوں کو بیماری سے بچانے اور انہیں صحت مند رکھنے کے لئے اپنی غذامیں پروٹین وٹامن اور آئرن شامل کرنے پر خاص توجہ دیں تاکہ کی کشش ما ند نہ پڑے اوربا ل پر کشش رہیں ۔ ٹھنڈاپانی بالوں کےلئے آب حیات ہے اور اس پر بالوں میں مالش اکسیرکا کام کرتی ہے۔ سر کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھوتے وقت بالوں کو انگلیوں کی مدد سے مسلنا اوررگڑنا بالوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔  

جب بال گرنے لگیں تو مسائل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ انگریزی دوائیوں کا استعمال نئے مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔ بہت سارے لوگ کیمیکلز اور دوائیوں سے دور رہتے ہیں مگر وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے پریشان نظر آتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے مسائل آسان زبان میں اور سستے ترین ہوں تاکہ وہ انہیں نہ صرف سمجھ سکیں بلکہ استعمال کر کے اپنے مسائل کو سلجھا سکیں۔ 

نمبر1: 6-8 قطرے لیموں کا رس ایک عدد انڈے میں اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس سے پورے سر کا ہلکا مساج کریں۔ تقریبا ایک سے دو گھنٹے کے بعد سر کو کسی ہربل شیمپو سے دھولیں۔ اس سے آپ کے بالوں میں مضبوطی اور چمک آئیگی۔

نمبر2: ہمیشہ ہلقا شیمپو استعمال کریں اور ہفتے میں دوبار کنڈیشنر کا استعمال کریں۔ آملہ اورشیکا کا ئیکی پاؤڈر کودھی میں مکس کریں یہ ایک اچھا کنڈیشنر ہے۔ اسے استعمال کریں۔ 

نمبر3: سرسوں کے تیل میں مہندی کے پتوں کوابالیں اور بالوں میں لگائیں۔ یہ بالوں کی افزائش کے لئے بہت ہی مفید ہے۔ 

نمبر4: روزانہ دس سے بارہ گلاس پانی پئیں اور سبزیوں، فروٹ اور دودھ کا استعمال زیادہ کریں۔ 

نمبر5: لیموں کے چھلکے پوری رات پانی میں بگھوئیں اور صبح اس پانی سے سر کو دھو لئیں۔ بالوں میں چمک اور جان آجا ئیگی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.