دنیا کا سب سے مفید مشروب دودھ

اللہ نے زمین پر موجود تمام مخلوقات کو حضرت انسان کی خدمت کے لیے پیدا فرمایا زمین سے اگنے والی سبزیاں اور پھل ہوں یا جانوروں سے حاصل کردہ گوشت اور انڈے، یہ سب ہماری خوراک کا بنیادی حصہ ہیں تاہم ان بیش بہا نعمتوں میں سب سے منفرد اور سود مند چیز دودھ ہے۔ ہماری خوراک میں شامل غذا میں دودھ وہ واحد مشروب ہے جس میں تمام وٹامن موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ دودھ ایک مکمل غذا کا کام دیتا ہے ۔ ایک گلاس جو جسم کو درکار تمام وٹامن فراہم کردیتا ہے یہ توانائی کے حصول کا سب سے آسان اورارزاں ذریعہ ہے۔دودھ انسانی اعضا کی بنیادی ضرورت ہے، جلد کی شادابی ہو یا کَھلی رنگت کا حصول، ہڈیوں کو مضبوطی بنانا ہو یا حافظہ میں اضافہ مقصود ہو، دودھ موثرترین غزا ہے۔دودھ سے ذہنی استعداد اور دماغی طاقت میں اضافہ انسانی جسم کی کارکردگی اور افعال کا دارومدار اچھی ذہنی صحت پر منحصر ہے، ذہن صحت مند ہے تو جسم کے دیگر اعضاء بھی اپنی کارکردگی بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں.

دودھ کی سب سے خاص بات اس میں موجود وہ اجزاء ہیں جو ذہنی بالیدگی اور نیورو ٹرانسمیٹر کو قابو میں رکھتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے دماغ حاضر رہتا ہے اور ذہانت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ چہرے کی دلکشی اور شادابی کا باعث دودھ اپنے اجزاء کی افادیت کی وجہ سے ہی مشہورنہیں بلکہ اپنی رنگت کے باعث بھی انفرادیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ زمانہ قدیم سے چہرے کی دلکشی میں اضافے اوراِسے پُرکشش بنانے کے لیے دودھ کا استعمال کیا جاتا رہا ہے.

سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دودھ میں موجودا مائنوایسڑ چہرے کی جلد کو نرم اور شاداب رکھتا ہے۔ چہرے کی خشکی، جھائیوں اوردھبوں سے نجات دودھ میں موجود میں لیکٹک ایسڑ جلد کو صاف اوردھول کی و مٹی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے ۔ لیکٹک ایسڑ دودھ کی ملائی میں کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے ۔ دودھ دانتوں کی مضبوطی اور سفید بنانے کا موجب ہماری روزمرہ کی خوراک میں دودھ کیلشیئم کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے،کیلشیم دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے جب کہ دودھ کی گہری سفید رنگت کا اثر بھی دانتوں پر پڑتا ہے اور دودھ کے استعمال سے دانت سفید اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔ ہڈیاں بھی مضبوط دودھ میں موجود کیلشیم انسانی ہڈیوں کے لیے اس وقت مزید سود مند ہو جاتا ہے ۔ جب دودھ میں شامل وٹامن ڈی کیلشیم کو ہڈیوں کا حصہ بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے جس سے جوڑوں پسلیوں اور ہڈیوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ جسم کے پٹھوں کی بہتری کا سبب دودھ میں شامل پروٹین جہاں جسم کے دیگر اعضاء کی غذائی ضرورت پوری کرتا ہے ۔ رات سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پینے سے  ہاضمہ درست رہتا ہے دودھ میں موجود وٹامن ڈی ٹو معدے میں گیس بننے نہیں دیتا اس میں موجود فائبر قبض سے بچاتا ہے ۔ ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے۔ کہ جو لوگ روزانہ دودھ پیتے ہیں وہ پرسکون اور گہری نیند سوتے ہیں ۔ جس کے باعث وہ صبح جلدی اٹھتے ہیں اور دن بھر چابک وچوبند رہتے ہیں۔ 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.