ہاتھ اور پاؤں کو سفید کرنے کے لیے تجاویز

Tips For Whitening Hand And Foot.

جس طرح چہرہ آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا تا ہے اور آپ کی شخصیت کے بارے میں بتاتا ہے.اسی طرح آپ کے ہاتھ اور پاؤں بھی آپ کی شخصیت کے بارے میں بتاتے ہیں اور اس کو چار چاند لگاتے ہیں۔ اس لیے سب سے پہلے یہ جانیے کہ جلد کی صفائی سے مراد صرف چہرہ ہی کی نہیں بلکہ گردن ،ہاتھ اور پاؤں کی بھی ہوتی ہیں۔ اگر آپ کا چہرہ صاف لیکن آپ کے ہاتھ ،پاؤں اور گردن کالی ہو تو یہ بھی آپ کیشخصیت پر بہت برا اثر کرتی ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتائیں گے جس کے روزمرہ کے استعمال سے آپ اس مسئلے کا حل کر سکتے ہیں۔

خالص روغن بادام سے رات کو سونے سے پہلے ہاتھ پیروں کی مالش کریں۔

ایک بوتل میں لیموں کا رس، گلیسرین اور عرق گلاب ڈھال لیں۔ پھر دن میں چار مرتبہ اس کے قطرے ہاتھوں پر ملیں۔

سرکہ اور لیموں کارس برابر لیکر لوشن بنا لیں۔ پھر اس لوشن کو اپنے ہاتھوں اور پیرو پر لگائیں اس لوشن سے آپ کا رنگ نکھر نے لگے گا۔ 

ہلدی، لیموں کا رس، بیسن اور دودھ کا مکسچر بنا کر ہاتھوں پیروں پر 15منٹ تک لگائیں پھر ڈھولیں۔ اس سے جلد چمک اُٹھے گی۔

۔ درج بالا ٹوٹکے روزانہ استعمال کریں۔
۔ اس سے آپ کے ہاتھ پیر خوبصورت دلکش، نرم ملائم اور دیدہ زیب ہو جائیں گے۔

“مزید پڑھیں “پاؤں کو سفید کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.