بڑھاپے میں جوان نظر آنے کے لیے تجاویز

Tips To Look Young At Old Age.

دار چینی کے فائدون کے  بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ اس کو کھانوں کو خوشبو دار بنانے والے جزو کے طو رپر تو جانتے ہیں۔ لیکن کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ یہ جلد کو جوان رکھنے کے لئے بھی ایک بہترین چیز ہے.جو مختلف اشیاء کے ساتھ مل کر ایک نسخہ بن جاتی ہے اور آپ کی جلد کو جوان رکھتی ہے۔

جھریوں کا خاتمہ۔

اگر آپ جلد کی جھریوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ تو دار چینی کو زیتون کے تیل کے ساتھ استعمال کریں۔ دو چمچ زیتون کا تیل لے کر اس میں آدھا چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کریں۔ پھر اس کو اپنے چہرے اور گردن پر لگا کر سات سے آٹھ منٹ تک اچھی طرح مساج کریں۔ اور پھر کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں۔

دانوں کا خاتمہ۔

دارچینی جلد کے دانوں کو خاتمےکے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ دار چینی کا پاﺅڈر ایک چمچ لے کر اسے دو سے تین چمچ شہد کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو جلد پر تقریباً 10منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھوڈالیں۔ اس نسخے کے استعمال سے آپ جلد کے دانوں سے بآسانی نجات پا سکتے ہیں۔

فیس ماسک۔

دارچینی اور کیلا آپ کی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بنا دیتا ہے۔ کیلے اور دارچینی کو فیس ماسک بنا کے استعمال کریں۔ یہ فیس ماسک بنانے کیلئے ایک عدد کیلے کو مسل لیں اور اس میں ایک چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کرلیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس میں دو سے تین چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں اور تقریباً 10منٹ بعد دھوڈالیں۔

.چھائیوں سے خاتمہ

آپ دارچینی کو چہرے کی چھائیوں کو ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے دار چینی کے تیل اور ناریل کے تیل کو برابر مقدار میں مکس کریں اور اس کے ساتھ چھائیوں والی جگہ پر نرمی کے ساتھ مالش کریں۔ چھائیوں کے خاتمے کے لئے اس نسخے کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

“مزید پڑھیں “قدرتی طور پر چہرے کی جلد سخت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.