Vitamin C For Skin Whitening.

وٹامن سی ہماری صحت اور جلد کیلئے بہت مفید ہے۔ وٹامن سی جسم میں موجود پانی اور خون کے ساتھ حل ہوجاتا ہے۔ جس سے ناخن، جلد اور بالوں کی بہترین نشوونما میں مدد کرتا ہے۔ وٹامن سی جسم میں موجود آئرن کو بھی جذب کرتا ہے۔ وٹامن سی تھکاوٹ اور کمزوری کے احساس کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن سی جلد کے خلیوں اور خون کی شریانوں کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔ وٹامن سی جلد کو روشن، خوبصورت اور چمکدار بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اجزاء۔

دوگلاس پانی۔

گرین ٹی یا سبز چائے کا ایک چمچ۔

وٹامن سی کا پائوڈر۔

طریقہ۔

سب سے پہلے دو گلاس پانی لیں اور اس کو اچھی طرح اباللیں۔ پھر اس میں گرین ٹی یا سبز چائے کا ایک چمچ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ جب مکسچر کو اچھی طرح جوش آجائے تو چولہا بند کرکے اس کو ایک کلاس میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب میں اسے ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں وٹامن سی کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس مکسچر میں چمچ بار بار چلاتی جائیں تا کہ کوئی گٹھلی نہ بنے۔

وٹامن سی سے بنا یہ ٹونر آپ کی جلد پر کسی بھی قسم کے دانوں، داغ دھبوں، چھائیوں وہ ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور فائن لائنز اور میل کو باہر نکالنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔اگر اسی ٹونر کو آپ ویکس کے بعد چہرے پر لگائیں تو یہ سوتھنگ افیکٹ کا کام کرتا ہے اور جلد کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Leave a Comment