آسانی سے اور قدرتی طور پر وزن کم کرنے کے طریقے

Ways To Lose Weight Easily and Naturally.

بڑھا ہوا وزن تقریباً ہر شخص کا مسئلہ بن گیا ہے. وزن بڑھنے کی اصل وجہ ہماری غلط عادتیں ہیں. اگر ہم اپنے معمولات میں معمولی سی تبدیلیاں لے آئیں تو ہم اپنے آپ کو اضافی وزن کے خطرے سے بچا سکتے ہیں۔ 

سونے اور جاگنے کا صحیح وقت۔

وزن میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ ہماری جاگنے اور سونےغلط روٹین ہے ۔ اگر آپ نارمل طریقے سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو رات جلدی سوئیں اور صبح سویرے جلدی اٹھیں۔ 

روزانہ ورزش۔

باقاعدگی سے ورزش کریں ۔چاہے پیدل ہی کیوں نہ چلیں۔ جتنا آپ فعال رہیں گے. آپ کا وزن بڑھنے نہیں پائے گا۔

اچھا  ناشتہ۔

انڈہ ،پراٹھا،رات کا سالن کھانے کے بجائے صحت بخش ناشتہ کریں۔ یہ آپکا پیٹ تو بھر دیں گے اور وزن میں اضافہ کریں گے.اپنے ناشتہ میں انڈا،کھجور،دودھ، دہی ،دلیا اور کوئی بھی پھل یا پھل کے جوس میں سے کم ازکم ایک چیز ضرور شامل کریں۔ 

      پانی کی وافر مقدار۔

پانی ایک بہترین قدرت ہےجو آپ کے جسم کے لیے بہت مفید ہے. پانی چربی گھلانے کے لیے بہت مفید ہے اگر آپ پانی کو وافر مقدار میں پیئیں, تو نہ صرف وزن کم کرتا تھا بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

چکنائی سے دور۔

 چکنائی وزن کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو چکنائی سے بنی اشیاء سے پرہیز اور گھر میں پکنے والے کھانوں میں آہستہ آہستہ چکنائی کم کریں اور پھر آپ وزن میں نمایا کمی لاسکتے ہیں۔ 

میٹھے میں کمی۔

زیادہ میٹھا موٹاپے کی وجہ ہے۔ یہ آپکی صحت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو میٹھے کا کم سے کم استعمال کریں۔ 

تھوڑا کھائیں۔

ایک ساتھ بہت سار ا کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔ اگرآپ وقفے وقفے سے کھائیں گے تو آپ کی بھوک کی شدت میں کمی کا باعث بنے گا اور آپ وزن میں اضافے سے بچ پائیں گے۔ بے وقت بھوک میں پھل یاسلاد کھائیں۔

ذہنی دباؤ سے بچیں۔

ٹینشن کے باعث بھی وزن بڑھتاہے۔ ذہنی دباؤ میں رہ کر بہت سے لوگ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں۔ کشیدگی کے باعث کھانے پینے کے اوقات اورکھانے کی مقدار پر بڑاگہرا اثر پڑتا ہے۔

“مزید پڑھیں “وزن کم کرنے کے گھریلو علاج

Leave a Reply

Your email address will not be published.